فرض کیجئے کہ آپ روشنی کی رفتار سے تیز سفر کرسکتے ہیں، اور فی الفور زمین سے دور 2,492 نوری برس چلے جاتے ہیں، تو کیا آپ زمین پر ماضی میں ہونے والی تھرمو پیلائے کی جنگ کو دیکھ سکتے ہیں؟
جواب:وکٹر ٹی ٹوتھ، ثقل کے اوپر لکھے گئے کئی مضامین کے مصنف، پائینیر خلاف قاعدگی کو حل کرنے میں اہم کردارکرنے والے
فرض کیجئے کہ آپ کسی طرح سے معلومہ قوانین طبیعیات سے رو گردانی کئے بغیر (مثال کے طور پر ثقب کرم (wormhole) یا الکیوبائر راستے (alcubierre drive) کا استعمال کرکے) زمین سے کسی جگہ 2,492 نوری برس دور سفر کرلیتے ہیں اور جب زمین کی طرف دیکھتے ہیں، تو درحقیقت آپ اس روشنی کو دیکھ رہے ہوں گے جو نظام شمسی سے 2,492 نوری برس پہلے خارج ہوئی ہوگی۔
سوال یہ ہے کہ کیا آپ سیارے کی سطح پر جاری رہنے والی لڑائی کی نفیس تفصیلات دیکھ سکیں گے؟
فرض کیجئے کہ یہ بتانے کے لئے کہ لڑائی جاری ہے 100 میٹر پر محیط جگہ کو اچھی طرح سے دیکھنا کافی ہوگا۔
تو بصری دوربین کے شگاف کو اس سطح کی تصویر حاصل کرنے کے لئے کتنا بڑا ہونا چاہئے؟
کیوں، یہ حساب کرنا آسان ہے۔ میں ویکیپیڈیا کے (زاویائی ریزولوشن) کلیے کا استعمال کررہا ہوں اور یہ مجھے بتاتا ہے کہ دوربین کا شگاف ایک کھرب 80 ارب میٹر ہونا چاہئے۔ یہ لگ بھگ زہرا کے مدار کے قطر جتنا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی دوربین ہوگی۔
خدا کا شکر ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ اس دوربین کو اندرونی نظام شمسی کے حجم کی ایک واحد یا ثابت دوربین ہونا چاہئے۔ اس کام کے لئے آپ دوربینوں کی قطار کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ایسی دوربین کے ساتھ جو اتنی بڑی ہو کہ کافی روشنی کو جمع کرسکے، اگر ان کے درمیان فاصلہ (بنیادی خط) اتنی جسامت کا ہو، تو آپ کے پاس اصولی طور پر وہ قوت ہوگی جو 100 میٹر کے پیمانے پر تفصیلات کو دیکھ سکے۔ اگرچہ انفرادی انسانوں کو (بطور چھوٹا دھبہ) دیکھنے کے لئے، آپ کو اس سے بھی 100 گنا زیادہ بہتر ریزولوشن درکار ہوگی، لہٰذا ایک ایسی دوربین جس کی بنیاد 120 فلکی اکائی ہو (1 فلکی اکائی زمین اور سورج کے درمیان کا فاصلہ ہے)۔ یہ ایک بڑا کام ہوگا، ایک ایسی دوربین کو دوربینوں کی قطار سے بنانا جو ایک دوسرے سے اتنے فاصلے پر ہوں جتنا وائیجر اول خلائی جہاز زمین سے آج دور ہے، اور اس کے بعد کوئی طریقہ تلاش کرنا ہوگا جو تمام روشنی کو ایک تداخل پیمائی سیٹ اپ میں حاصل کرے تاکہ ایک واحد ہائی ریزولوشن کی تصویر بنائی جا سکے۔ تاہم اگر آپ یہ کام کرسکتے ہیں تب آپ کے پاس اتنے اچھے ریزولوشن کی تصویر زمین کی ہوسکتی ہے کہ آپ تاریخ کو آشکار کرسکیں۔
بلاشبہ یہ تمام قیاسات روشنی سے تیز تر سفر کی بنیاد پر ہیں، جو تمام تر امکانات کے باوجود بدقسمتی سے ناممکن ہے (الکیوبائر راستہ اور قیام پذیر ثقب کرم دونوں ہی منفی کمیت کے اجنبی مادے کے وجود پر انحصار کرتے ہیں ، جو تمام تر امکانات میں ہماری کائنات میں وجود نہیں رکھتا۔)
2 comments:
ثقب کرم قسم کی اصطلاحات کی انگریزی بھی آخر میں مہیا کر دیا کریں۔
جی آیندہ کوشش کروں گا کہ قوسین میں انگریزی میں بھی لکھ دیا کروں۔
ایک تبصرہ شائع کریں