Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 26 ستمبر، 2016

    اگر پانی کی 10 کھرب بالٹیاں بیک وقت سورج میں ڈال دی جائیں تو کیا ہوگا؟


    جواب:کرسچین ونٹر، فلکی طبیعیات میں گزشتہ دس برس سے دلچسپی لینے والا 

    فرض کیجئے کہ ایک بالٹی میں 10 لیٹر پانی کی مقدار آتی ہے (نہیں، میں یہاں گیلن کا استعمال نہیں کررہا ہوں)۔ 100 کھرب لیٹر پانی کے ساتھ ہمارے پاس دس ارب مکعب میٹر یا دس مکعب کلومیٹر پانی ہوگا۔

    این او اے اے کے مطابق زمین پر 332,519,000 مکعب میل پانی ہے اور ایک مکعب میل 4.16818 مکعب کلومیٹر کے برابر ہوتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ زمین پر تقریباً 1,385,999,045 مکعب کلومیٹر پانی ہے۔ آپ بنیادی طور پر زمین کے پانی کا 1/138,599,905 حصّہ سورج پر خالی کررہے ہیں، اور سورج زمین سے 109 گنا زیادہ بڑا ہے۔

    ہم ایک جسیم سطح پر ایک ننھے قطرے کو ڈالنے کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ یہ فوری طور پر اڑ جائے گا اور بس یہی ہوگا۔ اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا کہ آپ 100 کھرب یا 1،000 کھرب بالٹیاں لیں، نتیجہ وہی ہوگا۔

    اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑا گا چاہئے آپ کے پاس کتنا ہی پانی کیوں نہ ہو، اس طرح سے پانی کو سورج میں ڈالنا ممکن نہیں ہے۔ سورج سے پیدا ہونے والی توانائی عمل احتراق میں پیدا نہیں ہوتی جس کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور آکسیجن کو ردعمل سے الگ کیا جاتا ہے۔ سورج کی توانائی نیوکلیائی گداختی عمل (Fusion)سے پیدا ہوتی ہے جس کو صرف ہائیڈروجن اور ثقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ ردعمل کے لئے کسی آکسیجن، یا پانی سے آگ بجھانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    4 comments:

    Unknown کہا... 26 ستمبر، 2016 کو 12:06 PM

    سورج ١٠٩ گنا بڑا ہے زمین سے ؟

    Unknown کہا... 26 ستمبر، 2016 کو 12:08 PM

    میری معلومات کے مطابق سورج زمیں سے 332946 گنا بڑا ہے

    Zuhair Abbas کہا... 26 ستمبر، 2016 کو 12:19 PM

    جی ہاں۔ یہ یو آر ایل دیکھئے:

    http://www.enchantedlearning.com/subjects/astronomy/sun/sunsize.shtml

    Zuhair Abbas کہا... 26 ستمبر، 2016 کو 12:21 PM

    سورج کا حجم نہیں بلکہ وزن زمین سے لگ بھگ اتنے گنا زیادہ ہے جتنا آپ بتا رہے ہیں۔

    Item Reviewed: اگر پانی کی 10 کھرب بالٹیاں بیک وقت سورج میں ڈال دی جائیں تو کیا ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top