Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 19 ستمبر، 2016

    اگر روشنی کی رفتار کے 99.1 فیصد سے پروکسیما قنطورس کی طرف سفر کیا جائے تو کتنا وقت لگے گا؟


    اگر میں روشنی کی رفتار کے 99.1 فیصد سے پروکسیما قنطورس کی طرف سفر کروں، تو کتنے وقت میں، میں وہاں پہنچ جاؤں گا؟


    جواب:وکٹر ٹی ٹوتھ، ثقل کے اوپر لکھے گئے کئی مضامین کے مصنف، پائینیر خلاف قاعدگی کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 

    گوگل کے مطابق پروکسیما قنطورس تک فاصلہ 4.243 نوری برس کا ہے۔

    روشنی کی رفتار کے 99.1 فیصد پر زمین سے پیمائش کرنے والے مشاہد کے مطابق آپ کو وہاں پہنچنے میں 4.243/0.991 = 4.282 برس لگیں گے۔ 

    تاہم وہی مشاہد یہ بھی دیکھے گا کہ آپ کے جہاز پر گھڑی زیادہ آہستہ رفتار سے چل رہی ہوگی۔ آپ (میکانی یا حیاتیاتی) گھڑی سےپیمائش کریں تو، سفر میں صرف 0.573 سال لگنے چاہئیں۔

    یقیناً جیسا کہ آپ نے پیمائش کی ہوگی، آپ کی گھڑی ویسے ہی چل رہی ہوگی جیسا کہ ہمیشہ چلتی ہے۔ بہرحال کیونکہ آپ اتنی تیز رفتاری سے سفر کررہے ہوں گے، حرکت کی سمت لمبائی سکڑ جائے گی؛ خاص طور پر، زمین اور پروکسیما قنطورس اسی 7.470 قدر سے 0.568 نوری برس میں سکڑ جائے گا، جس کو آپ روشنی کی رفتار کا اپنے خلائی جہاز میں پیمائش کرکے 0.991 گنا پائیں گے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    1 comments:

    Item Reviewed: اگر روشنی کی رفتار کے 99.1 فیصد سے پروکسیما قنطورس کی طرف سفر کیا جائے تو کتنا وقت لگے گا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top