اگر کوئی شخص بہرا پیدا ہو تو وہ کس زبان میں سوچتا ہے؟
جواب:مشیل ویسٹ فال، بہری اور پیدائشی اے ایس ایل بولنے والی
میں بہری پیدا ہوئی اور اپنی پوری زندگی بہری ہی رہی ہوں۔ میں آلہ سماعت یا صدفی آلات نہیں پہنتی ہوں (اور نہ ہی میری ان میں سے کسی کو پہننے کی خواہش ہے)۔ میں امریکی اشاروں کی زبان (اے ایس ایل) بولتی ہوں اور یہ میری بنیادی زبان ہے۔ میں دو پیدائشی بہرے بچوں کی ماں ہوں، لہٰذا ہمارا بہرا ہونا ہمارے لئے جینیاتی ہے۔
میرے دماغ میں 'آواز' ہے، تاہم اس کی بنیاد صوتی نہیں ہے۔ میں ایک بصری شخص ہوں، لہٰذا میں اپنے دماغ میں، یا تو اے ایس ایل اشارے، یا تصاویر، یا کبھی کبھار طبع شدہ الفاظ دیکھتی ہوں۔ میری اندر کی 'آواز' کے پاس الفاظ، تصورات یا خیالات نہیں ہیں۔ میرا دماغ نہ تو خالی ہے اور نہ ہی 'خاموش"۔
میں اپنے دماغ، اپنی آنکھوں، اپنی ناک، اپنی زبان، اور اپنے چھونے کے ذریعہ اطلاعات پر عمل کاری کرتی ہوں، بعینہ اسی طرح جس طرح کوئی بھی اپنی اطلاعات پر عمل کاری کرتا ہے۔ آواز صرف میرے سوچنے کے عمل کا حصہ نہیں ہے، اور کیونکہ یہ میرے سوچنے کے عمل کا حصہ نہیں ہے لہٰذا اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میری اندرونی آواز ہی نہیں ہے۔ میرے پاس بھی ہے۔
میں ایک با شعور، ذی حس ہستی ہوں جو سوچ اور سمجھ سکتی ہے۔ :-)
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں