Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 22 ستمبر، 2016

    اگر دنیا کے تمام انسان ایک دوسرے پر کھڑے ہوجائیں تو کیا وہ چاند تک پہنچ سکتے ہیں؟


    اگر انسان ایک دوسرے کے اوپر ایک سیدھی قطار میں کھڑے ہوں، تو وہ کتنی اونچائی تک جا سکتے ہیں؟ کیا ہم چاند تک پہنچ جائیں گے؟




    جواب:ٹام مک فرلین، اسٹینفورڈ سے طبیعیات کی سند حاصل کرنے والے 

    ایک انسان کی اوسط اونچائی: 5 فٹ 4 انچ ہوتی ہے۔ زمین پر لگ بھگ 7 ارب 20 کروڑ انسان موجود ہیں۔ لہٰذا، ہر ایک کو ایک دوسرے کے سر پر کھڑا کرکے قطار میں لگایا جائے (بے شک ایسا کرنا ناممکن ہے) تو یہ لگ بھگ 38 ارب 40 کروڑ فٹ بنتا ہے۔

    چاند اور زمین کے درمیان اوسط فاصلہ 239,200 میل یا 1 ارب 26 کروڑ فٹ ہے۔ لہٰذا ہاں، ہم چاند سے کافی زیادہ آگے لگ بھگ 30 گنا زیادہ دور تک پہنچ سکتے ہیں،! بلکہ اگر ہمیں ایک دوسرے کے اوپر بھی رکھا جائے تب بھی ہم چاند کو پار کر لیں گے۔

    * یہ مرکز سے مرکز کا فاصلہ ہے۔ سطح سے سطح کا فاصلہ لگ بھگ 2 فیصد کم ہوگا، جو جواب پر کچھ زیادہ اثرانداز نہیں ہوگا۔ فاصلہ مدار کے بیضوی پن کی وجہ سے لگ بھگ 4 فیصد تک تبدیل ہوتا ہے۔

    ان لوگوں کے لئے جو میٹرک اکائی کا استعمال کرتے ہیں: انسان کی اوسط لمبائی 1.6 میٹر ہوتی ہے، جو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک 11 ارب 50 کروڑ میٹر کی دیتی ہے۔ زمین سے چاند کا اوسطاً فاصلہ 385,000 کلومیٹر ہے۔ بے شک تناسب اب بھی 30 گنا ہی رہے گا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر دنیا کے تمام انسان ایک دوسرے پر کھڑے ہوجائیں تو کیا وہ چاند تک پہنچ سکتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top