Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 15 ستمبر، 2016

    اگر زمین ایک کنچے جتنی ہو اور آپ اس کو کھانے کے لئے اپنے منہ میںرکھیں، تو اس کا ذائقہ کیسا ہو گا؟


    اگر زمین ایک کنچے جتنی ہو اور آپ اس کو کھانے کے لئے اپنے منہ میںرکھیں، تو اس کا ذائقہ کیسا ہو گا؟ کیا یہ آپ کے منہ کو جلا دے گی؟


    جواب:ایلن ماربل

    اگر آپ زمین کو اس قدر بھینچ دیں، تو وہ شوارز چائلڈ کے نصف قطر سے کافی قریب ہو جائے گی (بہرحال اس بات کا انحصار کنچے کے حجم پر منحصر ہے)، اس صورت میں یہ ایک بلیک ہول میں منہدم ہو جائے گی۔ یا پھر دوسری صورت میں یہ بہت شدت کے ساتھ پھٹ پڑے گی کیونکہ بھینچا ہوا مادہ قوت کے ساتھ واپس آپ کی گرفت سے فرار ہونے کی کوشش کرے گا۔ دونوں صورتوں میں، آپ نے زندہ نہیں بچنا ہے۔ 

    اگر آپ کے پاس کوئی جادوئی آلہ ہو جو اس کو منہدم یا پھاڑے بغیر قائم رکھ سکے، تب بھی وہ دبنے سے کچھ فلکیاتی پیمانے پر گرم ہو جائے گی اور آپ اور آپ کے آس پاس ہر چیز کو جلا دے گی۔ یعنی ایک بار پھر موت آپ کا مقدر ہوگی۔ 

    ٹھیک ہے، اگر آپ کا جادوئی آلہ اس کو گرم ہونے سے روک لے تب بھی آپ ان ثقلی موجوں کی وجہ سے ریزہ ریزہ ہو جائیں گے جو زمین جیسے کسی جسم سے نکلے گی اور یہ ثقلی کھچاؤ آپ کے جسم کے اتنے سے حصّے پر لگے گا۔ یعنی پھر آپ نے زندہ نہیں بچنا ہے۔ 

    ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، صرف ایک عام سا کنچا بنا لیتے ہیں، ایک ایسا جو زمین جیسے عام مادّے اور عام دباؤ و کثافت سے بنا ہو۔ 

    اس وقت بھی ہماری ننھی زمین کا قلب حد درجہ گرم ہو گا، تاہم یہ بہت ہی چھوٹا ہو گا یوں حرارت تیزی سے اڑ جائے گی۔ اگر آپ اس کو سیدھا اپنے منہ میں رکھیں گے تو غالباً آپ اپنی زبان کو جلا دیں گے، تاہم اگر آپ ایک منٹ تک انتظار فرمائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ 

    جہاں تک ذائقے کی بات ہے ؟ ویسے زمین کا زیادہ تر حصہ کھارے پانی سے ڈھکا ہوا ہے، اگرچہ کنچے کی پیمانے پر یہ بہت کم پانی ہے۔ سب مل ملا کر بھی یہ اس قدر تھوڑا ہو گا کہ کنچے پر صرف ایک قطرہ ہی بنے گا:


    مجھے یقین ہے کہ یہ پانی اتنا ہو گا کہ نمکین مزہ دے۔ غالباً نمکین ذائقہ کسی بھی ذائقے پر غالب ہو گا اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو بعد میں منہ میں کلی بھی کرنی پڑے، تاہم یہ اتنا بھی برا نہیں ہو گا۔ بصورت دیگر ہو سکتا ہے کہ اس کا ذائقہ تھوڑا سے گندا/ مٹی والا ہو، جیسا کہ اگر کبھی آپ نے بچپن میں اپنے منہ میں مٹی ڈالی ہو تو ویسا ذائقہ۔ 
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر زمین ایک کنچے جتنی ہو اور آپ اس کو کھانے کے لئے اپنے منہ میںرکھیں، تو اس کا ذائقہ کیسا ہو گا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top