Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 20 ستمبر، 2016

    زمین پر پائے جانے والے سب سے بہترین نایاب مظاہر کون سے ہیں؟

    جواب: فرح خانم، ماہر نفسیات



    1) محو سفر پتھر 


    اوپر دکھائی گئی تصویر وادی موت صحرا کے مٹی سے لبریز پراسرار حرکت کرتے ہوئے پتھروں کو دکھاتی ہے۔ 

    سینکڑوں پاؤنڈز وزنی پتھروں کا ایک وقت میں سینکڑوں گز حرکت کرتے ہوئے معلوم ہوا ہے ۔ 

    ماخذ: گوگل

    2) آگ کا طوفان / آتشی گرد باد 


    ایک بہت ہی خطرناک امتزاج - آگ کے ساتھ طوفانی گرداب! آندھی بذات خود خوفناک ہوتی ہے، لیکن اگر اس کے ساتھ آگ مل جائے - تب یہ سب سے زیادہ تباہ کن قوتوں میں سے ایک بن جاتی ہے۔ ایک سادے طوفان کا آتشی گردابی گرد بار بننے کا انحصار درجہ حرارت پر ہوتا ہے۔ گرم ہوا اندر کی جانب اور ٹھنڈی ہوا گرداب کے باہر آتی ہے ۔ 

    ماخذ: گوگل

    3) سونامی



    سونامی فطرت کی قدرتی عمل کی تبدیلی کو جاری رکھنے کا ایک اشارہ ہوتا ہے۔ ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ خطرناک سونامی بہت ہی نایاب ہیں۔ 



    4) آتش فشانی بجلی 


    یہ تصویر ایک بجلی کڑکتے طوفان کی ہے جو آتش فشاں کے پھٹنے کے عین دوران میں کڑکی ہے۔ 

    یہ سمجھا جاتا ہے کہ جب آتش فشاں پھٹتے ہیں، تو یہ مثبت بار والی دھول کو فضا میں پھینکتے ہیں۔ یہ مثبت بار پہلے سے موجود منفی بار سے متعامل ہوتے ہیں جس سے بجلی کڑکتی ہے۔ 



    5) قلمی برف 


    جب سمندر کی سطح منجمد ہوتی ہے - جیسا کہ شمالی اور جنوبی قطبین کے گرد ہوتا ہے – تو یہ کچھ اس طرح سے کرتا ہے کہ سرد اور سمندری نمکین جگہوں کے کچھ حصّے پر برف کے نیچے جمع ہونے کے لئے قوت لگتی ہے۔ کھارے پانی کا یہ محلول اپنے نیچے موجود سمندری پانی سے زیادہ کثیف ہوتا ہے، اور نتیجتاً یہ نیچے بتدریج ڈوبتا جاتا ہے۔ 



    6) برفیلے ڈونٹس


    یہ نایاب اشکال - موزوں ماحولیاتی درجہ حرارت میں صرف -اس وقت بنتی ہیں جب برف کا ڈلا یا تو گرتا ہے یا پھر ہوا سے اڑتا ہے اور جب ثقل یا ہوا اس کے لئے سازگار ہوتی ہے تب یہ کچھ دوسری برف کو بھی پکڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ 



    7) منجمد پھول (گل جمعہ: بلوری تیز پات)


    منجمد پھول کچھ خاص پودوں اور درختوں کی جڑوں کے پاس برفیلے ذرّات سے اس وقت بنتے ہیں جب پودے کے باہر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جبکہ اس کے اندر ایسا نہیں ہوتا، اس وقت پانی سطح پر اخراج بخارات جیسے عمل سے کھینچ جاتا ہے۔ اس سے برف کا نازک سلسلہ اوپر کی طرف زور لگاتا ہوا پھیل کر نازک ساختیں بناتا ہے۔ 


    8) صحرائی گلاب


    یہ وہ نام ہے جو جپسم اور بیرائیٹ معدنیات کے ساتھ ریت کے شامل ہونے سے گلاب نما شکل کو دیا گیا ہے۔ 

    'پنکھڑیاں ' قلمی طور پر چپٹی ہوتی ہیں، جپسم کی خصوصیات والے شگافی سطح پنکھ کی صورت کھلے ہوتے ہیں۔ 




    9) نیلے شگاف 


    نچلے پانی کی چڑھائی پر نیلا شگاف بڑے اور اچانک گرنے والے قطرے ہوتے ہیں۔ یہ سینکڑوں فٹ گہرے ہو سکتے ہیں، یہ بڑی حد تک آکسیجن سے خالی ہوتے ہیں جس سے یہ سمندری حیات کو سہارا نہیں دے سکتے کیونکہ پانی کا چکر کمزور ہوتا ہے لہٰذا یہ خالی ہوتے ہیں۔ 



    10) برفیلے پھول 


    برف کے پھول قلموں کے چھوٹے ڈھیر ہوتے ہیں، جن کی لمبائی 3-4 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہوتی۔ سائنس دان یہ بات معلوم کر چکے ہیں کہ برف کے پھول صرف مہین، تازہ برف سے ہی بن سکتے ہیں اور صرف اس وقت جب برف کی سطح اور ہوا میں -کم از کم 20 سینٹی گریڈ - جتنا بڑا فرق موجود ہو۔ 

    ماخذ: گوگل۔ 

    11) بڑا چاند 



    گرہن سے تھوڑا پہلے بڑا چاند اس وقت بنتا ہے جب وہ زمین سے معمول سے تھوڑا زیادہ قریب ہو۔ 

    بڑے چاند کے بننے کے اس واقعہ میں چاند معمول سے بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب چاند پورا یا نیا ہو اور جب اس کا گرہن مدار زمین سے سب سے قریب نقطہ پر پہنچ جائے - جو حضیض قمری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جب یہ حضیض قمری میں ہوتا ہے، تو چاند ہم سے 360,000 کلومیٹر دور ہوتا ہے، اوج قمر- زمین سے بعید ترین مقام- سے لگ بھگ50،000 کلومیٹر قریب۔ 


    12) جسیم شگاف 


    ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کے کرس فوگ ول نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ کو بتایا کہ گنبد نما ٹیلے برف کا ایسا بلاک ہوتے ہیں جو برفیلے آرکٹک میدان میں جم جاتے ہیں ۔ صحیح حالات کو دیکھتے ہوئے، برف زمین سے نکل جاتی ہے، اور سطح کو پھاڑ دیتی ہے، جہاں وہ تیزی سے پگھل جاتی ہے۔ جو چیز بچتی ہے وہ کافی گہرا شگاف اور اچانک ہونے والی تبدیلی سے بچی تازہ دھول ہوتی ہے۔ 


    13) وادی گلاب آب اندوخت 




    حالیہ بارش کی وجہ سے پانی ڈسکوری پیسج غار میں بلند ہوتا ہے، جس سے سیاحوں کو وہ نایاب نظارہ ملتا ہے جس میں وہ شاندار وادی گلاب آب اندوخت کا قریبی نظارہ کر سکتے ہیں۔ 




    14) منجمد لہریں 


    نارویجن ملاح اوونڈ ٹینجن نے ایک تحقیقی جہاز سے انٹارکٹک کے شمال 660 میل دور تصاویر لیں۔ بھوری اور کالی پٹیاں جو آپ برفیلے تودے میں دیکھ سکتے ہیں برف کے خول کے نیچے تلچھٹ سے بنی ہیں، جبکہ گہری نیلی برف دبی ہوئی برف اور پانی کے بلبلوں کی کمی کا نتیجہ ہے۔ ان نفیس منجمد تودوں کو "منجمد لہروں "سے بھی بیان کیا جاتا ہے۔ 




    15) رنگدار تودے 


    رنگ دار برف کے تودے کچھ مخصوص حالات کے تحت بنتے ہیں۔ 

    1)سمندری دھاریں سمندری پانی کو نیچے گہرائی میں برف کے خانوں میں لے جاتی ہیں۔ یہ زبردست ٹھنڈا ہونے کے بعد برف کے خانوں کی بنیاد میں منجمد ہو جاتا ہے۔ سمندری پانی کی برف کا رنگ برف کے خانے کی میٹھے پانی کی برف سے الگ ہوتا ہے۔ 

    2)نامیاتی مادے اور معدنیات برفیلے تودے کو الگ رنگ و ساخت دیتی ہیں۔ 

    برف کے خانوں سے ٹوٹے ہوئے برفیلے تودے خالص نیلی-سفید تودے کی برف اور جمے ہوئے سمندری پانی کی سبزی مائل برف کو دکھاتے ہیں۔ جب تودے الگ ہوتے اور ہوا اور لہروں سے تراشے جاتے ہیں، تو مختلف رنگوں کی پرتیں آنکھوں کو بھا جانے والے نمونے بناتی ہیں۔ 

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: زمین پر پائے جانے والے سب سے بہترین نایاب مظاہر کون سے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top