Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 28 ستمبر، 2016

    اگر زمین کی کشش ثقل صرف 10 سیکنڈ کے لئے دگنی ہوجائے تو اس کا عمارتوں وغیرہ پر کیا اثر ہوگا؟


    اگر زمین کی ثقلی کھینچ صرف 10 سیکنڈ کے لئے دگنا ہو جائے تو کیا عمارتیں گر جائیں گی؟ انسانوں کا کیا ہو گا؟

    جواب:کیمرون لائرڈ

    میں نے ماضی میں انجینرنگ کے دوران حساب لگائے ہیں اور ان میں سے ایک نمونہ مادوں کی مضبوطی پر تھا۔ بنیادی طور پر ہم کئی ساختوں کی "حفاظتی قدر" کا حساب لگا رہے تھے۔ 

    عام آدمی کی زبان میں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کتنے گنا اپنا وزن سنبھال سکتا ہے۔ 

    ایک عمومی اصول کے طور پر پرانی عمارتیں جو اس طرح کے حسابات سے پہلے بنائی گئی ہیں ان میں عام طور پر کافی زیادہ حفاظتی قدر ہوتی تھی، بعینہ اسی طرح کسی بھی عمارت میں جہاں چھت پر کافی زیادہ وزن پڑنے کا امکان ہوتا ہے (مثال کے طور پر برف باری کی وجہ سے ) ان کی حفاظتی قدر کافی معقول ہو گی اور امکان یہ ہے کہ وہ بچ جائیں گی (بفرض کہ وہ اس وقت برف بری سے بھری ہوئی نہ ہوں )۔ 

    زیادہ تر جدید عمارتیں گھروں سے لے کر اونچی عمارتوں تک منہدم ہو جائیں گی یا ان کی بنیادوں کو شدید نقصان پہنچے گا جس کی وجہ سے ان کو اول ترین محفوظ وقت میں گرانے کی ضرورت ہو گی۔ 

    ڈیم پھوٹ کر سیلاب کا سبب بنیں گے۔ ان کے پیچھے تمام پانی کا وزن دگنا ہو جائے گا جس سے وزن بڑھ جائے گا۔ جب کرۂ فضائی دبنا شروع ہو گا تو ماحول میں ہونے والی فوری تیز رفتار تبدیلی کی وجہ سے طوفان پیدا ہو سکتے ہیں۔ 

    جہاں تک لوگوں کی بات ہے،  اگر وہ چت لیٹے ہوئے نہیں ہوں گے تو زیادہ تر گر جائیں گے، وہ جو زیادہ نازک ہوں گے ہو سکتا ہے کہ زخمی یا مارے بھی جائیں تاہم زیادہ تر لوگ 2 جی کے ماحول کو لمبے عرصے تک برداشت کر لیں گے لہٰذا 10 سیکنڈ کچھ زیادہ طویل عرصے نہیں ہے۔ 
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر زمین کی کشش ثقل صرف 10 سیکنڈ کے لئے دگنی ہوجائے تو اس کا عمارتوں وغیرہ پر کیا اثر ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top