جانئے مائع یا سیال کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بھاری چیزوں کو اٹھانے کے پیچھے کی سائنس
پس منظر
ہائیڈرالک، مائع کا استعمال کر کے توانائی پیدا کرنے کا ایک نظام ہوتا ہے۔ مائع کو آسانی سے دبایا نہیں جاتا، لہٰذا مائع کو دبانے سے اس کے ذریعہ دباؤ منتقل ہوتا ہے۔ یہ دباؤ مائع کے اندر یکساں منتقل ہوتا ہے، لہٰذا تھوڑے سے دباؤ کو کسی اور جگہ زیادہ قوت پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس دباؤ کو پسٹن کو حرکت دینے میں استعمال کیا جا سکتا ہے، پسٹن کی یہ حرکتی مختلف افعال سر انجام دینے میں استعمال ہو سکتی ہے ، جیسے کہ کرین سے چیزوں کو اٹھانا، یا گاڑی کو توڑنا وغیرہ۔
مختصراً
گیسیں دبائی جا سکتی ہیں، یوں سالمات کو دھکا دے کر ایک دوسرے کے قریب کر کے چھوٹی جگہ میں رکھا جا سکتا ہے، تاہم مائع کو دبانا مشکل ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ سالمات (مالیکیولز)پہلے ہی کافی قریب ہوتے ہیں۔ ذرّات حرکت کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکراتے اور دباؤ پیدا کرتے ہیں۔ مائع کو دبانے سے ان ذرّات کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
ایک سمانہ (کنٹینر) میں دو سلنڈر اور مائع کے ساتھ جڑے ہوئے دو پسٹن ہوتے ہیں، جب آپ پہلے سلنڈر میں رکھے پسٹن کو دباتے ہیں تو وہ دوسرے پسٹن کو دھکا دیتا ہے۔ دباؤ، لگنے والی قوت کو پسٹن کے قطع عمودی سطح (کراس سیکشنل ایریا)سے تقسیم ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
سمانہ (کنٹینر)کے دوسرے سرے پر ایک بڑا پسٹن رکھ کر دباؤ کو زیادہ قوت پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اگر مساوات کو از سر نو ترتیب دیا جائے تو یہ حاصل ہوتا ہے – قوت، قطع عمودی سطح کے دباؤ کے حاصل ضرب کے برابر ہوتی ہے۔ اگر دوسرے پسٹن کا علاقہ اوپر جاتا ہے، تو طاقت بھی پیدا ہوتی ہے۔
خلاصہ
چھوٹے پسٹن کا استعمال کر کے مائع کو دبانے میں کم قوت درکار ہوتی ہے، تاہم پسٹن دبانے کا یہ عمل کافی زیادہ دباؤ پیدا کرتا ہے۔ اس دباؤ کا استعمال ایک بڑے پسٹن کو زیادہ قوت کے ساتھ حرکت دینے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہائیڈرالکس کا استعمال بھاری صنعتی کاموں کو سر انجام دینے کے لئے کیا جاتا ہے۔
اصول پا سکل
بلیز پا سکل 17ویں صدی کا فرانسیسی ریاضی دان، اور دباؤ اور ہائیڈرالک کے بارے میں ہماری تفہیم کو بہتر بنانے والا تھا۔ اس نے ہمیں صراحت سے سمجھایا کہ جب آپ ایک بند سمانہ (کنٹینر)میں مائع کو دبائیں گے، تو دباؤ تمام سمتوں میں برابر منتقل ہو جائے گا۔ سمانہ (کنٹینر)کے ایک طرف دباؤ میں تبدیلی سمانہ (کنٹینر) کے تمام دوسرے حصوں اور دیواروں میں منتقل ہو جائے گی۔ یہ اصول پا سکل کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اس کے کام میں ماحولیاتی دباؤ کی تفہیم بھی شامل ہے۔ اس کی دریافتیں اس قدر اہم تھیں کہ دباؤ کی معیاری اکائی کا نام اس کی خدمات کے اعتراف میں پاسکل (پی اے ) رکھا گیا۔ پا سکل ایک جامع العلوم شخص تھا، اور اس نے پیری ڈی فرمٹ کے ساتھ احتمالات کے بنیادی اصولوں (پرنسپل آف پروبیبلٹی)پر کام کیا۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
1797ء میں، جوزف براما نے پہلا ہائیڈرالک انجن ایجاد کیا جو' آب جو' کو شراب خانے کے تہ خانے سے پمپ کرنے میں استعمال ہوتا تھا!!!
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں