گولی کسی بھی شخص کو کس طرح مارتی ہے؟
جواب: ڈیو لائٹ، ہیڈ اینڈ نیک سرجیکل آنکالوجسٹ
اکثر لوگوں کی سوچ کے برخلاف گولی کے کسی کو مارنے کی اہم وجہ زخم کا حجم یا جلد یا اعضاء کو کاٹنے کی وجہ نہیں بلکہ صدماتی موج کی وجہ سے پیدا ہوا نقصان ہوتا ہے۔ جسم میں صدماتی موج اس لئے پیدا ہوتی ہے کیونکہ انسانی جسم زیادہ تر مائع پر مشتمل ہوتا ہے لہٰذا موج بہت اچھی طرح سے جسم میں پھیلتی ہے۔
ایک مرتبہ جب گولی جسم کے قریب پہنچتی ہے تو گولی کے سفر کی وجہ سے ایک قدرتی موج پیدا ہو جاتی ہے۔ گولی کے جسم میں داخل ہونے پر توانائی بافتے جذب کر لیتے ہیں۔ یہ عمل انجذاب ہی اصل قاتل ہوتا ہے۔ اگر آپ مَنجنیقی جیل میں گولی کو داخل ہوتا ہوا مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ جب وہ 'جیل' میں داخل ہوتی توتوانائی منتشر ہو جاتی ہے تب زخم کا سوراخ بڑھتا نہیں بلکہ ویسا ہی رہتا ہے۔ تاہم اگر آپ اصل گولی کے سفر کا تیز رفتار نسخہ حاصل کر لیں تو آپ ایک بہت بڑا "دھماکے " جیسے پھیلاؤ کو دیکھیں گے۔ یعنی کہ صدماتی موج کو۔ یہ صدماتی موج ہی اصل میں اعضاء کو تباہ کرنے والی ہوتی ہے۔
ویب پر واقعی میں کچھ بہت ہی اچھی تصاویر طویل ہڈیوں (ٹانگوں اور بازؤں ) کی گردش کر رہی ہیں اور اس میں ہڈی واقعی چور چور ہو کر ٹوٹ گئی ہے لیکن گولی نے ہڈی کو چھوا تک نہیں ہے
مسئلہ یہ ہے کہ صدماتی موج جب عضو پر افقی پڑی تو اس نے ہڈیوں کو تباہ کر دیا۔
یہی چیز پیٹ اور چھاتی کے اعضاء پر لاگو ہوتی ہے۔ جب گولی سوراخ میں داخل ہوتی ہے تب اعضاء کو موج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، موج اعضاء کو مرتعش کرتی ہے اور کیونکہ زیادہ تر اعضاء ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں یا پھر سامنے یا پیچھے سوراخ کی دیوار کے ساتھ لگے ہوتے ہیں لہٰذا وہ خود سے تباہ ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ مزید افعال انجام نہیں دے سکتے۔
چیر پھاڑ کے بجائے شخص صدماتی موج سے زیادہ مرتے ہیں۔
ویب پر زیادہ تر سائٹس اس طرح کی چیزوں کی پیمائش کرتی ہیں جیسے کہ داخلی زخم اور زخم کی گہرائی کی نالی اور بلکہ آنے والی گولی کا رکنے کے بعد حجم بھی ، تاہم اصل میں جو بات نہیں بتائی جاتی وہ صدماتی موج کے پیدا ہونے کی ہوتی ہے اور تاوقتیکہ کسی کے پاس خاص کیمرا یا آلات نہ ہوں اس کی پیمائش کرنا اور موازنہ کرنا ناممکن ہے۔
میں اس بات کو پسند کروں گا کہ مجھے بڑی گولی چھوٹی صدماتی موج کے ساتھ لگے بجائے چھوٹی گولی کے ساتھ بڑی صدماتی موج کے۔
موج کا پیدا ہونے کمیت سمتی رفتار اور گولی کی جیومیٹری کا مسئلہ ہے۔ ہوا میں طویل فاصلہ طے کرنے کے لئے بنائی گئی ایک سبک رفتارگولی اس کے مقابلے میں ہلکی موج پیدا کرے گی جو بھاری ہو گی اور جو کافی دور فاصلہ طے کرنے کے لئے نہیں بنائی گئی ہو گی۔
یہی وجہ ہے کہ نشانچی بڑی کیلیبر کی گولیاں استعمال کرتے ہیں تاکہ جب گولی ہدف تک ایک میل یا اس سے زائد راستہ طے کرکے پہنچ جائے تو ہوا ان کی رفتار کو زیادہ متاثر نہ کرے اور بہتر صدماتی موج بنائے۔ اس کے لئے گولی کو کافی سبک رفتار ہونا ہوتا ہے۔
میں نے بہت ہی چھوٹے کیلیبر راؤنڈ میں تباہ کن نتائج دیکھے ہیں اور نسبتاً بڑی گولیوں کے کچھ بہت ہی برے نتائج بھی جنہوں نے کافی خراب صدماتی موج کو پیدا کیا تھا۔
موجودہ دور کے بارود کو بنانے کے طریقہ کار کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ معزز 45 کولٹ کو مارنے کی طاقت کے لحاظ سے یہ شرف فضیلت حاصل ہے تاہم آج رجحان زیادہ تر چھوٹے کیلیبر کے راؤنڈ کی طرف ہو رہا ہے تاکہ پھاڑنے اور کاٹنے کے بجائے ٹھیک ہدف پر مار کر بڑی امواج اور زیادہ صدماتی قدر حاصل کی جا سکے۔
امید ہے کہ اس جواب سے آپ کو اپنے سوال کو سمجھنے میں مدد ملی ہو گی۔
ڈاکٹر ڈی
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں