گینی میڈ چاند پر کسی بھی آباد کار کا کس طرح کے ماحول سے واسطہ پڑے گا؟
جواب: کائل فلر
گینی میڈ پر کسی بھی بستی کو قائم و آباد کرنا کافی دلچسپ ہو گا۔ یہاں ذیل میں کچھ اچھی چیزوں اور کچھ رکاوٹوں کو بیان کیا جا رہا ہے جس کا سامنا گینی میڈ پر کسی بھی آباد کار کو کرنا ہو گا:
اچھی چیزیں:
- گینی میڈ کی سطح پانی کی برف سے بنی ہوئی ہے جس کو پگھلا کر پینے کا پانی حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس کی آب ربائی کر کے سانس لینے کے لئے درکار آکسیجن یا راکٹ میں اکثر استعمال ہونے والے ایندھن کو بنانے کے لئے ہائیڈروجن بھی حاصل کیا جا سکتی ہے۔
- گینی میڈ کے اچھے خاصے مقناطیسی میدان ہیں۔ یہ واقعی میں ایک اچھی بات ہے۔ تاہم بستی کو کسی بھی مقناطیسی میدان سے دورکسی جگہ پر واقع ہونا ہوگا کیونکہ گینی میڈ کا مقناطیسی کرہ مشتری کے مقناطیسی کرہ کے ساتھ پیوست ہوا ہے۔ یہ آنے والی شمسی ہوا اورکائناتی اشعاع اور دوسری قوت والے اور خطرناک ذرّات کا رخ قطبین کی طرف اور آبادی سے دور کریں گے۔ تاہم اگر بستی گینی میڈ کے کسی بھی مقناطیسی کرہ کے پاس ہو گی، تب اسے اضافی تابکاری ملے گی کیونکہ مقناطیسی میدانوں سے مڑے ہوئے ذرّات مقناطیسی قطبین کی طرف جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آیا کیوں بستی کو کسی بھی قطب سے دور ہونا چاہئے۔ یہاں دیکھئے کہ گینی میڈ کے مقناطیسی میدان دیکھنے میں کیسے لگتے ہیں۔
درج ذیل وہ چیزیں ہیں جن پر کافی کام کرنا ہو گا:
- گینی میڈ انتہائی سرد ہے۔ اس کا اوسط درجہ حرارت 110 کیلون ہے۔ یہ مائع نائٹروجن اور منجمد کاربن ڈائی آکسائڈ کے درمیان کا درجہ حرارت ہے۔ اپنے ننگے ہاتھوں سے سطح کو چھونے سے آپ کے ہاتھ کے خلیات فوری طور پر جم جائیں گے۔ نظام شمسی میں دوسرے چاندوں کی طرح، اس کا کوئی خاص کرۂ فضائی نہیں ہے لہٰذا آباد کاروں کو حاجز کے ساتھ دباؤ والے لباس پہننے ہوں گے تاکہ جب وہ باہر جہاں بھی رہیں حرارت کو قائم رکھ سکیں۔
- گینی میڈ کی سطح کی ثقل بھی کم ہے زمین کے لگ بھگ 14.6 فیصد۔ بستی میں خلائی جہاز کے اترنے اور اڑنے کے لئے یہ زبردست بات ہے کہ بغیر ایندھن بھروائے اسے زیادہ توانائی کو استعمال نہیں کرنا ہو گا، تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ طویل عرصہ تک کم ثقلی ماحول ہڈیوں اور پٹھوں کو بوسیدہ کر دیتا ہے۔ اس سے ایسا بچا جا سکتا ہے کہ ایک بڑے گھومتے ہوئے سلنڈر کے اندر رہائشی جگہ بنائی جائے اور ہر چیز اس سطح کے اندر رکھی جائے۔ اس سے مرکز گریز قوت پیدا ہو گی جو زمین جیسی ثقل کی نقل کرے گی۔ سلنڈر کے اطراف کسی بھی زاویے پر ہو سکتے ہیں تاکہ اس کو مخروط کی شکل دے کر گینی میڈ کی عمومی ثقل کو زائل کر سکیں، کیونکہ عمومی ثقل کی وجہ سے لوگوں کو اس طرح محسوس ہو گا جیسے کہ وہ کسی ترچھی سطح پر کھڑے ہیں۔
- توانائی کا حصول مشکل ہو گا۔ سورج کافی دور ہو گا لہٰذا شمسی پینل کام نہیں کریں گے۔ توانائی حاصل کرنے کے لئے ایک ذریعہ سطح کے اندر کافی گہرائی تک کھدائی کرنا ہے۔ گینی میڈ کی گہرائی میں اجنبی قسم کی برف کی اقسام موجود ہیں ان کی ٹھوس شکل صرف دباؤ کی وجہ سے ہیں۔ اگر کوئی سوراخ وہاں نیچے تک کھودا جائے، چاند کا بلند درجہ حرارت برف کو تیزی سے بھاپ میں تبدیل کرے گا جن کو ٹربائن کو گھومنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ زمین سے یا زمین کے گرد سیارچوں سے لیزر کا استعمال کرتے ہوئے توانائی کو پھینکا جائے۔
ماخذ:
تصویر کا ماخذ: ویکیپیڈیا
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں