اگر میں ایک نینو سیکنڈ کے لئے 3 ارب ڈگری سیلسیس کا سامنا کروں تو کیا ہو گا؟
وکٹر ٹی ٹوتھ
ایک عام انسان کے جسم کی سطح کا رقبہ لگ بھگ 1.5 مربع میٹر، یا A=1.5 m^2 ہوتا ہے۔
چلئے پھر ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ کو ایک ایسی بھٹی میں رکھا جاتا ہے جس کی اندرونی حرارت T=3×10^9 کیلون ہے۔ (اس طرح کے بلند درجہ حرارت پر، کیلون اور سیلسیس پیمانے کے درمیان فرق نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ )
اس درجہ حرارت پر، حرارت لگ بھگ گاما اشعاع کی صورت میں ہو گی جس کی توانائی چند سو keV سے لے کر چند MeV کے درمیان ہو گی۔ انسانی جسم گاما اشعاع کو جذب کرنے کے لئے کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے ؛ لہٰذا فرض کیجئے کہ یہ صرف 1 فیصد یا ϵ=0.01 جذب کرے گا۔
اسٹیفن-بولٹزمین قانون بتاتا ہے کہ اگر آپ کے جسم کو 3 ارب ڈگری تک گرم کیا جائے تو آپ کا جسم کتنا گرم ہو سکتا ہے ؛ اور کرچوف کا قانون حرارت ہمیں بتاتا ہے کہ آپ کا جسم جس حرارت کو جذب کرے گا وہ بھی وہی ہو گی۔ لہٰذا اسٹیفن-بولٹزمین کے لحاظ سے : حرارتی قوت کو اس کلیہ سے حاصل کیا جا سکتا ہے:
P=AσϵT4
یہاں σ=5.67×10^−8 W/m^2/K4 اسٹیفن-بولٹزمین کا مستقل ہے۔
دوسرے الفاظ میں، یہ لگ بھگ 6.9×10^28 واٹ ہے۔ (اتفاقاً، یہ سورج کی حرارتی قوت سے 200 گنا زیادہ ہے۔ )
آپ نے 1نینو سیکنڈ کہا۔ یہ 10−^9 سیکنڈ ہو جائے گا۔ قوت سے ضرب دے کر یہ ہمیں وہ توانائی دے گا جو جسم جذب کر سکتا ہے : لگ بھگ 6.9×10^19 جولز۔
یہ کتنی توانائی ہے؟ یہ 16 ہزار میگا ٹن ٹی این ٹی کے دھماکے کے برابر ہے۔ یہ دنیا کے کل نیوکلیائی ہتھیاروں سے بھی زیادہ ہے۔
لہٰذا آپ کے سوال کا جواب، یہ ہوا، کہ ایک نینو سیکنڈ تک 3 ارب کیلون درجہ حرارت کا سامنا کرنا دنیا کے تمام نیوکلیائی ہتھیاروں کا یکدم پھٹ کر اپنی تمام دھماکہ خیز توانائی کو آپ کے جسم پر مرتکز کرنے سے بھی زیادہ برا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں