"ہم یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ کس طرح سے روشنی کے برتاؤ کے طریقے میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، اور یہ تبدیلی کس طرح سے ہمارے لئے مفید ثابت ہو سکتی ہے،" ٹرینٹیی کالج کے پروفیسر پال ایستھام کہتے ہیں۔"میں جو ان حاصل کردہ نتائج کے مضمرات کے بارے میں سوچ رہا ہوں وہ بہت ولولہ انگیز ہیں یعنی کہ روشنی کی اس بنیادی خاصیت جس کے بارے میں طبیعیات دان ہمیشہ سے سمجھتے تھے کہ وہ پائیدار ہے اس کو بدلا جا سکتا ہے۔"
1980ء کی دہائی کے بعد سے نظریاتی طبیعیات دانوں نے اندازہ لگایا کہ کس طرح سے کوانٹم میکانیات ان ذرّات کے لئے کام کرتی ہے جو صرف مکان کی تہ جہتوں میں سے دو میں حرکت کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے دریافت کیا کہ یہ چیز نئے عجیب امکانات کا دروازہ کھول دیتی ہے بشمول ان ذرّات کے جن کے کوانٹم اعداد توقع کے خلاف کسر ی تھے۔ ٹرینٹی کالج، ڈبلن میں ہونے والی یہ نئی تحقیق پہلی مرتبہ بتاتی ہے کہ یہ قیاس آرائیاں روشنی کے ساتھ محسوس کی جا سکتی ہیں۔
روشنی کی کرن کی ایک قابل پیمائش صفت زاویائی معیار حرکت سے جانی جاتی ہے۔ اب تک، یہ سمجھا جاتا رہا تھا کہ روشنی کی تمام اقسام میں زاویائی معیار حرکت پلانک مستقل (طبیعیاتی مستقل جو کوانٹم اثرات کے پیمانے کا تعین کرتا ہے) کے جزو ضربی میں ہوتی ہے۔ اب ٹرینٹی کالج، ڈبلن کے اسکول آف فزکس اور کرین انسٹیٹیوٹ، ٹرینٹی کالج سے تعلق رکھنے والے طبیعیات دان نے روشنی کی ایک نئی قسم کی دریافت کی ہے، جو روشنی کی بنیادی ماہیت کو سمجھنے میں ہماری تفہیم پر اثر ڈالے گی۔
ٹرینٹی کالج ڈبلن کے اسکول آف فزکس کی جماعت نے کرین کے پر وفیسر جان ڈونیگن کے ساتھ مل کر روشنی کی ایک نئی قسم کا مظاہرہ کیا جہاں ہر فوٹون (بصری روشنی کا ایک ذرہ) کا زاویائی معیار حرکت اس قدر کا نصف لیتا ہے۔ یہ فرق، اگرچہ چھوٹا ہے، تاہم اس کا عمیق اثر ہے۔
"میری تحقیق کا مرکز نینوفوٹونکس ہیں، جو نینو میٹر کے پیمانے پر روشنی کے برتاؤ کا مطالعہ ہے،" پروفیسر جان ڈونیگن نے کہا۔ "روشنی کی ایک کرن کی صفت اس کے رنگ یا طول موج اور زاویائی معیار حرکت سے جانے والی کم شناسا مقدار سے ہوتی ہے۔ زاویائی معیار حرکت اس چیز کی پیمائش کرتی ہے کہ کوئی چیز کتنا گھومتی ہے۔ اگرچہ روشنی کی ایک کرن خط مستقیم میں سفر کے باوجود بھی اپنے محور کے گرد گردش کرتی رہتی ہے۔ لہٰذا صبح کے وقت جب آئینے سے روشنی ٹکرا کر آپ کی آنکھ پر پڑتی ہے تو ہر فوٹون تھوڑا سے آپ کی آنکھ کو یا تو ایک طرف یا دوسری طرف موڑتا ہے۔"
"ہماری دریافت کا اصل اثر روشنی کی امواج پر کی جانے والی تحقیق جیسا کہ محفوظ بصری مواصلات والی جگہوں پر ہے ۔"
"روشنی کا موضوع ہمیشہ سے طبیعیات دانوں کے لئے دلچسپی کا باعث بنا رہا ہے، اگرچہ اس کو بہتر طور پر سمجھی گئی طبیعیات کے حوالے سے ضبط تحریر میں لایا گیا ہے،" کرین کے ڈائریکٹر اسٹیفنانو سینویٹو نے کہا۔ "یہ دریافت طبیعیاتی دنیا اور سائنس دونوں کے لئے ایک جیسی ہی پیش رفت ہے۔ میں خوش ہوں کہ ایک مرتبہ پھر کرین اور ٹرینیٹی میں پیش کی گئی بنیادی سائنسی تحقیق نے ہمارے روشنی کی تفہیم کو للکارا ہے۔"
اس دریافت کو کرنے کے لئے، کام کرنے والی جماعت نے ایک اثر کا استعمال کیا جو اسی ادارے میں لگ بھگ 200 برس پہلے دریافت ہوا تھا۔ 1830ء کے عشرے میں، ریاضی دان ولیم روون ہملٹن اور طبیعیات دان ہمفری لؤیڈ نے دیکھا کہ کچھ قلموں میں سے گزرتے ہوئے روشنی کی ایک کرن ایک خالی سلنڈر بن جاتی ہے۔ جماعت نے اسی مظہر کو روشنی کی کرن کو پیچ جیسی شکل بنانے کے لئے استعمال کیا۔
کوانٹم میکانیات کے نظریئے کے اندر رہتے ہوئے ان کرنوں کا تجزیہ کرنے کے بعد انہوں نے اندازہ لگایا کہ فوٹون کا زاویائی معیار حرکت نصف ہونا چاہئے ۔ اپنے ان اندازوں کی جانچ کے لئے انہوں نے ایک تجربہ وضع کیا۔ ایک خاص بنائے ہوئے آلے کی مدد سے وہ روشنی کی کرن میں زاویائی معیار حرکت کے بہاؤ کی پیمائش کرنے کے قابل ہو گئے۔ تاریخ میں وہ پہلی بار اس بہاؤ میں ہونے والے تغیرات کی پیمائش کرنے کے قابل ہو گئے تھے جس کا سبب کوانٹم اثرات تھے۔ تجربے نے ہر فوٹون کے زاویائی معیار حرکت میں ننھی سی تبدیلی یعنی کہ پلانک مستقل کے ایک نصف کو آشکار کیا۔
صفحے کے سب سے اوپر تصویر ایک جماعت Ia سپرنووا کی ہے جو پوری کہکشاں سے زیادہ روشن ہے اور ارب ہا برس دور ہونے کے باوجود بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، سپرنووا کوسمولوجی پروجیکٹ نے جماعت Ia سپرنووا کو "ضرورت کے تحت" تلاش کرنے کا ایک طریقہ وضع کیا، اور پھر کائنات کے پھیلاؤ کی اتنی صحت کے ساتھ پیمائش کی جس سے تاریک توانائی کی دریافت ہوئی۔
ڈیلی گیلیکسی بذریعہ ٹرینٹیی کالج، ڈبلن
تصویر کریڈٹ: lbl.gov
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں