Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 5 نومبر، 2016

    مادے کی حالتیں

    زمین پر زیادہ تر مادہ تین حالتوں میں پایا جاتا ہے - ٹھوس، مائع اور گیس۔ جب آپ مائع پانی کو ابالتے ہیں تو یہ گیس میں تبدیل ہو جاتا ہے، تاہم اگر گیس ٹھنڈی سطح سے ملتی ہے تو وہ واپس مائع میں بدل جاتی ہے۔ یہ تیکنیک کشید( ڈسٹلیشن) کہلاتی ہے اور پانی کو صاف کرنے میں استعمال ہوتی ہے۔







    1۔پانی میں چار چائے کے چمچ نمک کو ملائیں۔ اس کو اس وقت تک ہلائیں جب تک نمک حل نہیں ہو جاتا۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نمک کے سالمات یکساں طور پر پانی کے سالمات کے ساتھ مل چکے ہیں۔ اس طرح کا مرکب محلول کہلاتا ہے۔



    2۔ساس پین میں محلول کو ڈالیں۔ ساس پین کو چولھے یا انگیٹھی پر رکھیں۔ اس کے ساتھ ایک پلیٹ (رکابی) رکھیں اور ڈھکن کو اس طرح ترچھا کریں کہ یہ رکابی کی طرف ڈھلکا ہوا ہو۔ کسی بالغ کی مدد لے کر چولھے میں آگ جلائیں اور پانی کو ابالیں۔


    3۔جب پین میں پانی ختم ہو جائے ، تو چولھے کو بجھا دیں۔ پانی، پانی کے بخارات (گیس) میں تبدیل ہو جائے گا، لیکن جب یہ ساس پین کے ڈھکن سے ٹکرائے گا تو یہ واپس پانی میں تبدیل ہو جائے گا۔ اس وقت یہ رکابی سے ٹپکتا ہوا رکابی میں چلا جائے گا اور ۔ نمک - ایک ٹھوس - ساس پین میں رہ جائے گا۔


    انتباہ!


    ساس پین کے ڈھکن جیسی گرم چیزوں کو پکڑنے کے لئے بھٹی میں کام کرنے والے دستانے کا استعمال کریں ۔ پین کی چوکس ہو کر نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب پین سے تمام پانی خشک ہو جائے تو چولھے کو فوراً بند کر دیں۔




    ہمارے ارد گرد کی سائنس

    پلازما 


    مادے کی چوتھی اور حتمی حالت پلازما ہے۔ پلازما گیس ہی کی طرح ہوتی ہے، تاہم گیس کے برعکس یہ اس قدر گرم ہوتی ہے کہ آئنائزڈ ہو جاتی ہے - حرارت الیکٹران کو اس کے جوہروں سے الگ کر دیتی ہے۔ نیچے کی طرح قطبی روشنیاں سورج سے چلنے والی شمسی ہوا (پلازما) کی وجہ سے بنتی ہیں جو زمین کے بالائی کرۂ فضائی سے متعامل ہوتی ہے۔ خوبصورت رنگ آسمان میں جھلملاتے ہیں، یہ روشنیاں عام طور پر زمین کے قطبین سے قریب ہوتی ہیں۔


    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: مادے کی حالتیں Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top