ہمارے ارد گرد کی سائنس
پانی کی عجیب خاصیت
عام طور پر مائع جب ٹھنڈا ہوتا ہے تو کم جگہ گھیرتا ہے اور جب منجمد ہوتا ہے تو اور کم جگہ لیتا ہے، کیونکہ اس کے سالمات ایک دوسرے سے کافی قریب رہ کر حرکت کرتے ہیں۔ تاہم جب پانی ٹھنڈا ہوا ہے تو یہ اس وقت تک کم جگہ لیتا ہے جب تک یہ 4 سینٹی گریڈ (39 فارن ہائیٹ) تک پہنچتا ہے۔ اگر یہ اس سے زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے تو واپس پھیلنا شروع کر دیتا ہے، جس سے یہ کم کثیف ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برف پانی پر تیرتی ہے۔
مائعات اور گیسیں اکثر آپس میں مل جاتے ہیں۔ ٹھنڈے پانی میں ہوا اکثر حل ہو جاتی ہے۔ جب ہوا ملا پانی منجمد ہوتا ہے، تو ہوا بلبلے بنا کر برف کو دھندلا کر دیتی ہے۔
1۔پہلا خوراکی سمانہ (فوڈ کنٹینر)کو آدھا نلکے کے ٹھنڈے پانی سے بھر لیں۔ ڈھکن کو بند کر کے سمانہ کے اندر موجود ہوا کو پانی میں اچھی طرح سے ملانے کے لئے 30 سیکنڈ تک ہلائیں۔
2۔ پانی کو ابالیں اور اس کو ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کو آہستگی کے ساتھ دوسرے سمانہ (کنٹینر) کے ساتھ ڈالیں۔ پانی کو پہلے ابالیں۔ پانی کو آہستگی کے ساتھ دوسرے سمانہ (کنٹینر) میں ڈالنے سے اس میں موجود ہوا کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔
3۔ سمانہ پر نشان لگا دیں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ کون ساوالا ہوا ملا پانی ہے اور کون سا بغیر ہوا ملا ہے۔ پانی کے دونوں کنٹینر وں کو فریزر میں رکھ کر ایک رات کے لئے چھوڑ دیجئے۔
4۔جب پانی جم کر ٹھوس ہو جائے تو سمانہ کو فریزر سے نکال کر اس میں سے برف کو نکال لیں۔ ہلائے ہوئے پانی سے بنی ہوئی برف میں کافی ننھے بلبلے موجود ہوں گے، جس سے وہ اسے درمیان سے دھندلا بنا دیں گے۔
سمجھیں ان کے کام کو؟
ٹھوس کے سالمات ایک دوسرے سے سختی سے بندھے ہوئے ہوتے ہیں۔ جب آپ ٹھوس کو گرم کرتے ہیں، اس کے سالمات زیادہ مرتعش ہوتے ہیں اور اس وقت تک مرتعش ہوتے رہتے ہیں تاوقتیکہ ایک دوسرے سے دور حرکت کریں اور یوں ٹھوس مائع بن جاتا ہے۔ اگر آپ مائع کو گرم کرنا جاری رکھیں گے، بالآخر یہ نقطہ ابال تک پہنچ جائے گا - اس کے سالمات ایک دوسرے سے الگ ہو کر گیس بن جائیں گے۔ کسی چیز کو ٹھنڈا کرنے سے، آپ اس عمل کو الٹا سکتے ہیں اور گیس کو واپس مائع اور پھر ٹھوس میں بدل سکتے ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں