جانئے کہ کس طرح سے سائرن کی آواز یا ایف ون گاڑی کی تبدیلی کا انحصار اس کی قربت پر ہوتا ہے
ڈاپلر اثر - آسٹریائی ماہر طبیعیات کرسچین ڈاپلر کے نام سے منسوب - آواز یا روشنی کی ماخذ سے نکلنے والے لہروں کے تعدد (فریکوئنسی)کے درمیان محسوس فرق ہوتا ہے اور جس شرح سے وصول ہوتا ہے۔ ایک روزمرہ کی اچھی مثال پیدل چلنے والے سوار کے قریب آنے والی ایمبولینس کی ہے۔ گاڑی کا سائرن ایک مخصوص تعدد سے آواز کی لہروں کو خارج کرتا ہے، جو اگر ایمبولینس اور پیدل چلنے والا شخص ساکن ہوں تو ایک ہی مستقل پچ پر رہے گی۔ تاہم، جب گاڑی پیدل شخص کی طرف پہنچتی ہے، تو آواز کی پچ بڑھتی جاتی ہے تاوقتیکہ یہ اس کو پار کر کے آگے نکل جائے ، اور دور جاتے ہوئے واپس کم ہوتی جاتی ہے۔ تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ ایمبولینس کی حرکت کی وجہ سے آواز کی لہریں ایک دوسرے پر چڑھ جاتی ہیں، اور پیدل چلنے والے کے کانوں تک پہنچنے میں کم سے کم وقت لیتی ہیں۔ یہ چڑھتا ہوا اثر لہروں کی تعداد کو وصول کنندہ کے پاس ایک ساتھ پہنچ کر بڑھاتا ہے، جس سے پچ میں واضح فرق بنتا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں