Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 3 نومبر، 2016

    حیات کے لئے فائدہ مند (پروبائیوٹک) جراثیم


    تمام جراثیم نقصان دہ نہیں ہوتے، بلکہ کچھ تو انسانی جسم کے لئے فائدہ مند بھی ہوتے ہیں 



    پچھلے سو برسوں سے یہ سمجھا جاتا رہا کہ جراثیم کو لازمی طور پر ختم کرنا چاہئے۔ اس عمومی سوچ کے برعکس - عام طور پر ضد حیوی (اینٹی بائیوٹکس )کے ساتھ - جدید ثبوت بتاتے ہیں کہ اصل میں کافی جراثیم ہم انسانوں کے روزمرہ کے افعال کے لئے ضروری ہیں۔ پورے جسم میں پائے جانے والے ان جراثیم کا امتزاج 'خرد حیاتیاتی خطہ' (مائیکرو بائیوم) کہلاتا ہے – یہ تمام خرد جراثیم اور ان کے جینیاتی عناصر کے پہلوؤں کا مکمل احاطہ کرتا ہے۔ 

    ان ننھے جانداروں کی ایک قابل غور مثال شیر جرثومہ(Lactobacillus) ہے، ایک جنس جو انسانی معدی اِمعائی خانے (gastrointestinal tract) میں عام ہے، اور لبنی ترشے (lactic acid) کا ماحول بنانے کے لئے جانا جاتا ہے جو کچھ نقصان دہ جراثیم کی نمو میں مانع ہوتے ہیں۔ بیفی ڈو بکٹیریم کی مختلف نسلیں ہیں، جو کاربوہائڈریٹس اور پروٹین کو سڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

    اہم بات یہ ہے کہ اگرچہ کچھ تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خرد حیاتیاتی خطے کے کئی اراکین اصل میں جسم کے افعال کی مدد کرتے ہیں۔ تاہم پرو بائیوٹک خوراک میں مصنوعی بہتری - جیسا کہ پسند کئے جانے والے میٹھی دہی سے بنے مشروبات - کو اب بھی اپنے تشہیر کئے گئے فوائد کی باقاعدہ توثیق یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی جیسے سرکاری ادارے سے لینی باقی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: حیات کے لئے فائدہ مند (پروبائیوٹک) جراثیم Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top