معدہ خود کو ہضم کیوں نہیں کر جاتا ہے؟
آپ کا معدہ گلا دینے والے تیزاب سے لبریز ہوتا ہے یہ تیزاب لحمیہ کو توڑنے کے قابل ہوتا ہے - اگر اس کو غیر محفوظ چھوڑ دیا جائے تو معدے کے استر کو تیزی سے تباہ کر سکتا ہے۔ اس طرح کی صورت سے بچنے کے لئے، خلیات کا استر معدے کی دیوار کاربو ہائڈریٹ سے لبریز بلغم پیدا کرتی ہے، جو ایک پھسلنے والی لجلجی رکاوٹ بناتی ہے۔ بلغم میں بائی کاربونیٹ ہوتے ہیں، جس کا الکلی کا اثر ہوتا ہے اور یہ معدے کے استر کی سطح پر پی ایچ کی سطح کو ٹھیک رکھ کر تیزاب سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔ اضافی تحفظ کے لئے، لحمیہ کو ہضم کرنے والا خامرہ پیپسن خامرہ زا (خامرہ اپنی غیر متحرک حالت میں) پیپسوجن سے پیدا ہوتا ہے؛ یہ صرف اس وقت متحرک ہوتا ہے جب یہ تیزاب کے ساتھ رابطے میں آتا ہے، یہ ان خلیات سے محفوظ دوری پر ہوتا ہے جہاں یہ بنتا ہے۔
معدے کے استر میں حائطی (پیریٹل) خلیات سے پیدا ہوئے شکمی تیزاب میں پی ایچ کی سطح 1.5 تا 3.5 ہوتی ہے۔
قے کا اضطراری عمل مرحلہ بہ مرحلہ
معدے کے مواد کا غذا کی نالی سے قوت کے ساتھ منہ سے باہر نکلنے کو قے کہتے ہیں۔ یہ تین مربوط مراحل کا نتیجہ ہوتا ہے۔ سب سے پہلے، ایک گہری سانس لی جاتی ہے اور جسم حلقوم کو بند کر کے پھیپھڑوں کے داخلی حصے کو ڈھانپ لیتا ہے۔ اس کے بعد پردہ شکم سکڑتا ہے، چھاتی میں دباؤ کو کم کرتا ہے تاکہ غذا کی نالی کھولی جا سکے۔اسی وقت پیٹ کی دیوار کے پٹھے سکڑتے ہیں، جو معدے کو کو نچوڑتے ہیں ۔ معدے کے اندر اور باہر سے مل کر دباؤ میں ہونے والی تبدیلی مواد کو اوپر بھیجنے کے لئے زور لگاتی ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں