زراعت میں پودوں کی کلوننگ صدیوں سے استعمال ہو رہی ہے، کسان شاخوں کو توڑ کر مؤثر طریقے سے کاٹ کر ایک سے زائد پودوں کو بناتے رہے ہیں۔ پودے کے اوپر سطح سے قریب کاٹ کر اس کو نم مٹی میں رکھ کر ڈھانکنے سے یہ نئی نسل کو ماں باپ کے اسی جینیاتی رمز (جینیٹک کوڈ)کے ساتھ بڑھنے کے قابل بناتا ہے جس سے ان کو حاصل کیا جاتا ہے۔ کلوننگ کرنے کا یہ طریقہ بہت ہی آسان ہے اور عام مالیوں اور صنعتی کسانوں کے درمیان ایک ہی جتنا مقبول ہے۔ بہرحال حالیہ دنوں میں پودوں کی کلوننگ نے اپنا راستہ تجربہ گاہوں میں بھی بنا لیا ہے۔
اس تبدیلی کا ذمہ دار گوٹلیب ہابرلینڈت - ایک جرمن فعلیات دان تھا۔ 20 ویں صدی کے آغاز کے میں یہ وہ پہلا شخص تھا جس نے پودے کا ایک خلیہ الگ کیا اور پھر مورث کی بعینہ نقل کو اگانے کی کوشش کی۔ اس کی کوشش بالآخر ناکام ہو گئی، تاہم تجربات نے دوسروں کو اس کے نقش قدم پر چلنے کے لئے قائل کرنے کی کافی امید دلائی۔ 1904ء میں ہیننگ اور 1922ء میں کولٹ اینڈ روبنز نے اس طرح کے تجربات کامیابی کے ساتھ کئے جس میں انہوں نے پودوں کے بافتوں کی کاشت کر کے نئے نسخے بنائے۔
نباتیات کی کلوننگ کرنے کا اہم فائدہ یہ ہے کہ کاشت کار مضبوط اور صحت مند خلیات سے کاشت کر کے بیماری سے پاک پودوں کی ضمانت دینے کے قابل ہوتے ہیں جس سے زیادہ اور بہتر قابل اعتماد فصل کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ تصدیق شدہ نسل کو حاصل کر کے ایک کاشت کار اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کی فصل کی اگلی نسل اتنی ہی کامیاب ہو گی۔ تجربہ گاہ کے اندر، پودوں کے بافتوں کی کاشت کے ذریعہ کلوننگ کی نمو ایسی نوع کی اجازت دیتی ہے جو ماحول سے مطابقت رکھ سکتی اور بہتر بھی ہو سکتی ہے۔ بہرحال یہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (یعنی جی ایم فصل) ایک متنازع موضوع رہا ہے، کیونکہ کچھ ماہرین دلیل دیتے ہیں کہ ہم اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتے کہ اس انسانی مداخلت کا کیا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
پودوں کی کلوننگ بگونیا کی شاخ کو کترنے جیسی بنیادی کلوننگ سے لے کر اتنی پیچیدہ جتنی کہ ٹماٹر کے پودے کو ایک غیر نامیاتی نمک کے محلول اور خمیر کے ست میں اگانے تک جیسی ہو سکتی ہے، تاہم اس بات سے قطع نظر وہ عمل جس کے ذریعہ آپ ایک باقیات سے دو پودے اگا سکتے ہیں قدرتی سائنس کی فتح برقرار رہے گی۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
سب سے پہلا تجارتی طور پر کلون کردہ جانور بلی تھی جو لٹل نکی کہلائے۔ 2004 ء میں پیدا ہوئی اس بلی کی کو حاصل کرنے کے لئے اس کے مالک کو 30,000 برطانوی پاؤنڈ ( 50,000 امریکی ڈالر )کی ادائیگی کرنی پڑی تھی۔
جانوروں کی کلوننگ کے بارے میں کیا خیال ہے؟
ہم میں سے زیادہ تر ڈولی بھیڑ کو جانتے ہیں، وہ پہلا جانور جو بالغ خلیے سے کلون کیا گیا تھا، تاہم مصنوعی کلوننگ کی تاریخ 19 ویں صدی کے آخر تک جاتی ہے۔ ہانس دریسچ نے دو سمندری خارپشت کو دو خارپشت کے خلیات کو الگ کر کے پیدا کیا جس سے دو نئے بچے پیدا ہوئے اور اس نے ثابت کیا کہ ڈی این اے علیحدہ ہونے سے ضائع نہیں ہوتا۔ دوسری اہم پیش رفت 1952ء میں اس وقت ہوئی جب مینڈک کے جنین کو ایک مینڈک کے بچے جنین کے خلیے کے مرکزے کو ایک غیر بار آور مینڈک کے انڈوں کے خلیے کو داخل کر کے کلون کیا گیا۔ تاہم 1996ء میں ڈولی کی پیدائش نے ، جس میں کلون کرنے میں بالغ بھیڑ کے ممالئے خلیہ کا استعمال ہوا تھا ، ایسی امید کی راہ دکھائی جس سے ایک دن ہم انسان بھی کلون ہو سکتے ہیں۔ انسان کی نقل بنانے کے لئے اب بھی کافی وقت درکار ہے، تاہم ڈولی نے کلوننگ کے امکانات کی ترقی میں ایک بہت بڑی چھلانگ لگائی۔
ڈولی لگ بھگ سات برس تک زندہ رہی
گزرتے وقت کے ساتھ کلوننگ - اہم تواریخ
1894ء
ہانس دریسچ نے ثابت کیا کہ الگ کئے گئے خلیات اتنا ڈی این اے برقرار رکھتے ہیں کہ حیات کو تخلیق کر سکیں۔
1902ء
طبیعیات دان گوٹلیب ہابرلینڈت (دائیں ) پودے کا ایک خلیہ الگ کرلیا اور اس کو کاشت کرنے کی کوشش کی۔
1952ء
ایک قابل عمل مینڈک کا جنین کامیابی کے ساتھ مینڈک کے بچے کے جنین سے کلون کر لیا گیا۔
1992ء
کولٹی اور رابنز نے ایک جڑ اور شاخ کی نوک کو با الترتیب پودوں کے بافتوں کی کاشت سے بنا لیا۔
1996ء
ڈولی بھیڑ کو ایک بالغ بھیڑ سے حاصل کردہ خلیے سے پیدا کیا گیا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں