Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 9 نومبر، 2016

    فائدہ مند اور نقصان دہ کولیسٹرال

    ان سالمات سے ملئے جو ہمارے خون میں موجود چربی کو منظم کرتے ہیں 


    کولیسٹرال – صفرائے جامد - ایک چربی دار قلمی شے ہوتی ہے دماغ کی نسوں، جگر، خون اور صفرے (بائل)میں پایا جاتا ہے


    تنگ نالیاں


    پلاک شریان میں دستیاب جگہ کو محدود کر کے فشار خون کو بڑھاتا ہے۔ 

    جمع ہونے والی چربی 


    کم کثافت والے لیپو پروٹین خون کے بہاؤ میں سے گزرتے ہوئے کولیسٹرول کا اخراج کرتے ہیں۔ 

    چربی ہٹانا 


    فائدہ مند کولیسٹرول، یا بلند کثافت والے لیپو پروٹین دوران خون سے چربی کو جگر میں منتقل کر کے ہٹانے میں مدد کرتے ہیں، جہاں پر انھیں توڑ دیا جاتا ہے۔ 

    پلاک 


    چربی پلاک کی صورت میں شریانوں کی دیواروں پر جمع ہو جاتی ہے۔ 

    'نقصان دہ' کولیسٹرول


    کم کثافت والے لیپو پروٹین میں لحمیہ (پروٹین)کے مقابلے کم کولیسٹرول ہوتا ہے۔ جب وہ خون میں سے گزرتے ہیں تو وہ شریانوں کی دیواروں پر زیادہ کولیسٹرول جمع کر دیتے ہیں۔ 

    رکاوٹ


    جب پلاک شریانوں میں جمع ہو جاتا ہے، تو یہ تصلب شریان[(atherosclerosis) ایک مرض جس میں شریان چرب اندوزی کے باعث خطرناک حد تک سکڑ جاتی ہے] کہلانے والی صورتحال کا سبب بنتا ہے۔ اگر یہ مکمل طور پر رکاوٹ بنتا ہے تو یہ دل کے دورے یا فالج کا سبب بن سکتا ہے۔ 


    'فائدہ مند' کولیسٹرال


    بلند کثافت والے لیپو پروٹین میں لحمیہ کے مقابلے زیادہ کولیسٹرول ہوتا ہے۔ وہ کولیسٹرول کو پکڑ کر جگر میں منتقل کر دیتے ہیں۔ 

    لیپو پروٹین


    کولیسٹرول چربی کی ایک قسم ہے جو آپ کے خون میں موجود لیپو پروٹین کہلانے والی ایک ساخت کے ذریعہ سفر کرتی ہے۔ اصل میں جب ہم 'فائدے مند' یا 'نقصان دہ' کولیسٹرول کی بات کرتے ہیں تو ہم لیپو پروٹین کی مختلف اقسام کے بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: فائدہ مند اور نقصان دہ کولیسٹرال Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top