ریل کی پٹری میں کی جانے والی ایک سادی تبدیلی اس کو مختلف منزلوں تک پہنچاتی ہے
پہیوں کی رہنمائی
ریل کے پہیوں میں اندرونی کنارے باقی پہیے کے مقابلے میں بڑے ہوتے ہیں۔ یہ ریل کے اندر لگے ہوئے ہوتے ہیں اور سمت بدلنے میں مدد دیتے ہیں۔
پٹریوں کا بدلنا
ریل گاڑی کا راستہ بدلنے کی جگہ دو پتلی پٹریوں سے بنائی جاتی ہے جو ایک دوسرے کو قطع کر تی ہوئی ریل کی پٹریوں کے درمیان چلتی ہیں۔
سوئچ کو کھینچنا
جب ریل گاڑی ایک راستہ تبدیل کرنے والی جگہ پر پہنچتی ہے، تو دور سے اشارے دینے والا مرکز اس جگہ لگی ہوئی موٹر کو پیغام بھیجتا ہے۔
سوئچ موٹر
عام طور پر موٹر ہائیڈرالک یا برقی مقناطیسی قوت سے چلنے والی ہوتی ہے۔ یہ سوئچ کو درست مقام پر لے جاتی ہے اور اس کی اس وقت تک وہاں روکے رکھتی ہے جب تک ریل گزر نہیں جاتی۔
بالکل سیدھا
'بند' ہونے کی صورت میں، بدلنے والی پٹری کو سیدھا رکھا جاتا ہے تاکہ پہیے سیدھے 'مین لائن' پر چلتے رہیں۔
سمت کی تبدیلی
'کھلی' ہوئی صورت میں، راستہ بدلنے والی پٹری حرکت کرتی ہے تاکہ پہیوں کے کناروں کی ثابت پٹری اور اس کے درمیان موجود جگہ کی رہنمائی کی جا سکے، یوں اس کا' رخ' مین لائن سے موڑ دیا جاتا ہے۔
ہموار سفر
ریل کوروکے بغیر یا اس کی رفتار کو ہلکا کئے بغیر ہی محفوظ طریقے سے دو پٹریوں کے درمیان بدلا جا سکتا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں