Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 8 نومبر، 2016

    اسمارٹ گلاسز (ذہین شیشوں) کی سائنس

    اس شیشے کے اندر جھانکئے جو اپنے آس پاس کے ماحول سے ہم آہنگ ہو سکتے ہیں 


    اسمارٹ گلاس اس شیشے کا عمومی نام ہے جس کو برقی طور پر ہلکے رنگ یا سایہ دار شیشے میں ادلہ بدلہ جا سکتا ہے۔ اسمارٹ گلاس کی ٹیکنالوجی کی کئی اقسام ہیں، تاہم سب سے زیادہ فائدہ مند معلق ذراتی آلہ (ایس پی ڈیز - suspended particle devices) ہیں۔ 

    ایس پی ڈیز شیشے کی وہ چادر ہوتی ہیں جن میں پولیمر کے جال کی فلم میں بار گیر (کیریئر)مائع میں ملفوف بلوریں(کرسٹلائین) ذرّات بھرے ہوتے ہیں۔ اپنی قدرتی حالت میں یہ ذرّات روشنی کو ایک غیر ہموار نمونے کی صورت میں روکتے ہیں جس سے روشنی ٹھیک طرح سے گزر نہیں سکتی۔ اس ٹیکنالوجی کی کنجی یہ ہے کہ جب برق کو ذرّات سے - پولیمر کے جال پر لگے ہوئے الیکٹروڈ کے جوڑوں کے ذریعہ - گزارا جاتا ہے، تو رو ذرّات کو ایک یکساں نمونے کی صورت میں زور لگا کر قطار بند کر دیتی ہے۔ اس سے کافی زیادہ قدرتی روشنی کی مقدار شیشے میں سرائیت کر جاتی ہے، جس سے اس کو شفاف معیار کی اور اعلیٰ روشنی کی قدر حاصل ہوتی ہے۔ 

    فی الوقت تو اسمارٹ گلاس دفتروں، گھروں اور گاڑیوں - جیسا کہ مرسڈیز-بینز 2012ء ایس ایل کے روڈسٹر -میں لگائے جا رہے ہیں (تصویر)۔ اس کی مقبولیت کی وجہ خلوت مہیا کرنا اور حرارت کو روکنے کی قابلیت ہے، اس میں سایہ دار شیشے حرارت کے ضائع ہونے میں خاصی کمی کرتے ہیں اور یوں مجموعی طور پر توانائی کی بچت ہوتی ہے۔

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اسمارٹ گلاسز (ذہین شیشوں) کی سائنس Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top