Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 4 نومبر، 2016

    ہم تاریک توانائی کو کم استعمال میں لانے کے قابل ہوں گے؟

    کیونکہ تاریک توانائی خالی خلاء میں ہر جگہ موجود ہے، لہٰذا کیا یہ ممکن ہے کہ ہم اس کو انسانی استعمال کے لئے بروئے کار لا سکیں؟

    جواب: وکٹر ٹی ٹوتھ 

    سب سے پہلے  تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ لفظ "توانائی" سے گمراہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا مطلب ضروری نہیں توانائی کی قابل استعمال صورت ہی ہو۔ مثال کے طور پر لوہے کے ایک ٹکڑے کو ہی لیں۔ جب آپ چند پاؤنڈز لوہے کی کمیت-توانائی کا حساب لگاتے ہیں تو آپ کو ایک بہت بڑا عدد ملتا ہے، جس کا موازنہ پوری ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی سالانہ بجلی کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا قدرتی طور پر آپ سوچتے ہوں گے کہ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے اس کو استعمال کیا جاسکے۔ افسوس: ایسی صورتحال نہیں ہے، لوہا کئی نیوکلیائی ردعمل (چاہئے انشقاق ہو یا گداخت) کی حتمی پیداوار، اگر آپ چاہیں تو یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ ستاروں کی آخری "نیوکلیائی راکھ" ہوتی ہے، اور کوئی بھی  ایسا طریقہ  نہیں ہے جو اس سے مزید کارآمد توانائی کو نکال سکے۔ 

    کیونکہ توانائی کو کام کرنے کی حالت میں لانے کے لئے آپ کو کم توانائی کی حالت درکار ہوتی ہے۔ ہم کوئلے کو اس لئے جلا سکتے ہیں کیونکہ کاربن ڈائی آکسائڈ کی کیمیائی بندش کھلے ہوئے کاربن کے جوہروں اور آکسیجن کے سالمات کی کیمیائی توانائی سے کم ہے۔ ہم یورینیم کو بطور ری ایکٹر کے ایندھن کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس گداختی مصنوعہ کی نیوکلیائی بندشی توانائی U-235 کے جوہروں کی نیوکلیائی بندشی توانائی سے کم ہے۔ اس کے بعد ابتدائی اور حتمی حالت کے درمیان توانائی میں فرق ہوتا ہے جس کو ہم کام کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ 

    لہٰذا جب آپ تاریک توانائی کے بارے میں سوچیں، تو آپ کو یہ سوال کرنا چاہئے : کیا یہ ایسی چیز میں تبدیل ہوسکتی ہے جس کی توانائی بذات خود تاریک توانائی سے کم ہوتی ہے؟ میں تو کسی بھی ایسی چیز کے بارے میں نہیں جانتا۔ ۔ ۔ کیا آپ جانتے ہیں؟

    اور یہ چیز بھی ذہن میں رکھیں کہ "کافی" کا کچھ بھی مطلب ہو سکتا ہے۔ تاریک توانائی کی صورت میں، اس کی توانائی کثافت لگ بھگ 6×10^−10 J/m^3 ہوتی ہے۔ یہ فرض کرتے ہوئے کہ میں کیلکولیٹر کو ٹھیک استعمال کر رہا ہوں (اس طرح کے اعداد کے ساتھ غلطی کرنا کافی آسان ہے کیونکہ یہ روز مرہ کے تجربہ سے کہیں دور کے ہوتے ہیں )، اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر آپ کسی طرح سے تاریک توانائی کو براہ راست 100 فیصد کارکردگی کے ساتھ بجلی میں تبدیل کر لیں، آپ کو تب بھی 3×10^28 m^3 تاریک توانائی کی مزید رسد درکار ہو گی تاکہ ریاست ہائے متحدہ کو پورے برس استعمال کرنے کی بجلی دے سکیں۔ یعنی (دوبارہ، یہ فرض کرتے ہوئے کہ میں اپنا کیلکولیٹر ٹھیک استعمال کر رہا ہوں ) یہ کل دنیا کے سمندروں سے 23 ارب گنا زیادہ مقدار ہے (یا 3 کروڑ گنا پوری دنیا کے حجم سے زیادہ ہے )۔ اور یہ صرف یو ایس کی ایک برس کی بجلی کا استعمال ہے۔ 

    آخر میں، ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر تاریک توانائی کو اصولی طور پر کام میں بھی لیا جا سکے، تو آپ کو اس کے ساتھ متعامل بھی ہونا پڑے گا۔ تاریک توانائی دوسرے مادوں کے ساتھ اگر ہوتی بھی ہے تو بہت ہی کمزور طور پر متعامل ہوتی ہے۔ جس کا مطلب یہ کہ کوئی بھی عمل جس میں تاریک توانائی کو بطور توانائی کے وسیلے کے استعمال کریں گے تو وہ حد درجے طور پر غیر مؤثر ہو گی۔ 
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ہم تاریک توانائی کو کم استعمال میں لانے کے قابل ہوں گے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top