Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 3 نومبر، 2016

    اگر اچانک سے سمندروں کا سارا نمک غائب ہوجائے تو اس کا اثر ماحول پر کیا پڑے گا؟

    اس وقت کیا ہو گا اگر یکایک سمندر سے تمام کا تمام نمک غائب ہو جائے؟

    جواب: ادریا سریٹو آئی مساگوئی 

    جی ہاں زیادہ تر مچھلیاں مر جائیں گی۔ اگرچہ کچھ میٹھے پانی میں بھی زندہ رہ سکنے والی مچھلیاں بچ سکتی ہیں، تاہم اچانک ہونے والی تبدیلی زیادہ تر مچھلیوں کو مار ڈالے گی۔ 

    میں سمندروں کے کمیت میں ہونے والی کمی کو نظر انداز کر رہا ہوں، کہ کس طرح سے وہ سمندر کی تہ میں دباؤ پر اثر انداز ہو گا اور یہ کس طرح سے میزان کو خراب کر کے زلزلے لانے کا باعث بنے گا۔ 

    میں سست ہوں اور اس وقت حساب لگانے کی طرف طبیعت مائل نہیں ہو رہی، اور یہ دوسری تباہی کے مقابل زیادہ متعلقہ بھی نہیں ہے۔ 

    لہٰذا یوں سمجھ لیجئے کہ نہ صرف مچھلیاں مر جائیں گی۔ بلکہ زیادہ تر آبی حیات تھوڑی ہی دیر بعد موت سے ہمکنار ہو جائی گی: مونگے کی چٹانیں، تمام غیر فقاریہ۔ ۔ ۔ ۔ کائی۔ ۔ ۔ ۔ سب کچھ۔

    کیونکہ ہمارے سیارے پر آکسیجن کا اہم ذریعہ ختم ہو جائے گا۔ یہ بات درست ہے کہ آبی کائی کی وجہ سے ہوا میں آکسیجن نہیں ہو تی۔ 

    تو پھر کیا ہو گا؟

    جی، وہ تمام بے تحاشہ مردہ حیوی کمیت (بائیو ماس)۔ ۔ ۔ سڑنا شروع ہو جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ جراثیم کے ذریعہ آکسیجن کا استعمال کرتے ہوئے کاربن ڈائی آکسائڈ میں تبدیل ہونا شروع ہو جائے گی۔ 

    کرۂ فضائی کی آکسیجن بھی سمندر استعمال کر لیں گے، جبکہ عالمی درجہ حرارت اس بدترین سطح پر پہنچ جائے گا جو کبھی بھی انسان کی وجہ سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے نہیں ہوا ہو گا۔ ۔ ۔ یہ مزید خشکی کی حیات کو بھی مار ڈالے گا، جس سے مزید کاربن ڈائی آکسائڈ بنے گی اور آکسیجن کم ہو گی۔ 

    غالباً ہم زمین پر سب سے عظیم معدومیت کا سامنا کریں گے۔ 

    چند ہزار برسوں کے دوران، کائی سے بھرا سمندر واپس آکسیجن کی سطح کو اس نقطہ پر لے آئے گا جہاں ہماری معلومہ حیات ایک بار بھر زندہ رہ سکتی ہے۔ 

    کم از کم اگلی تہذیب کو اپنے آپ کو مارنے کے لئے ڈھیروں تیل موجود ہو گا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر اچانک سے سمندروں کا سارا نمک غائب ہوجائے تو اس کا اثر ماحول پر کیا پڑے گا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top