Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 1 نومبر، 2016

    اگر سورج کو نیوٹران ستارے سے بدل دیا جائے تو کیا ہوگا؟

    ہمارے سورج کو ایک نیوٹران ستارے کے ساتھ تبدیل کر دیا جائے تو کیا ہو گا؟

    جواب: وکٹر ٹی ٹوتھ 

    نظام شمسی بشمول زمین کافی تاریک جگہ بن جائے گی۔ ایک نیوٹران ستارہ اپنے چھوٹے حجم کی وجہ سے کافی مدھم جسم ہو گا۔ لہٰذا صحیح کہوں تو یہ ایسا ہی ہو گا جیسے کہ سورج کو بالکل سے منظرنامے سے ہٹا ہی دیا جائے۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ مختصر طور پر، پانی کے کھلے جسم منجمد ہو جائیں گے، سطحی پودے اور جانور (بشمول انسان) مر جائیں گے، اور بالآخر صرف چند قدیمی حیات کی شکل جو بغیر روشنی کے زندہ رہ سکتے ہیں، باقی رہ سکے گی (مثال کے طور پر سمندر کی تہ میں ارضی حرارتی درزوں کے قریب) زمین ایک سرد، مردہ اور حیات سے پاک جگہ ہو جائے گی۔ 

    اس کے علاوہ، کچھ بھی تبدیل نہیں ہو گا فرض کیجئے کہ نیوٹران ستارے کا حجم سورج جیسا ہو گا (جو کہ ممکن نہیں ہو سکتا؛ اتفاق اس بات پر ہے کہ ایک نیوٹران ستارے کو سورج سے کم از کم تھوڑا سا زیادہ ضخیم ہونا چاہئے تاکہ یہ بن کر پائیداری کے ساتھ قائم رہ سکے۔ تاہم فی الوقت اس بات سے صرف نظر کرتے ہیں۔ ) زمین چاند کے ساتھ باقی نظام شمسی کو لئے ہوئے پرانے مدار میں ہی گردش رکھنا جاری رکھے گی۔ 
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر سورج کو نیوٹران ستارے سے بدل دیا جائے تو کیا ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top