گن تارا ایک آلہ ہے جو کبھی حسابی مشقوں کے لئے بکثرت استعمال کیا جاتا تھا۔ اس آلے کا استعمال چینیوں نے تقریبا 5 ہزار سال قبل شروع کیا۔ گن تارا ایک فریم ہے، جس میں لگے تاروں (Wires) میں پروئے منکے اوپر نیچے حرکت کرتے ہیں ۔ مثال کے طور پر روسی باشندے جوگن تارا استعمال کرتے ہیں، اس میں دس تار ہوتے ہیں اور ہر تار میں دس منکے پروئے ہوتے ہیں ۔ فریم کے انتہائی دائیں جانب یعنی پہلے تار کے منکے اکائیوں (Units) کی قیمت ظاہر کرنے ہیں ۔ دوسرے تار کے منکے دہائیوں (Tens) کو اور پھر سینکڑوں (Hundreds) والا تار ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ سلسلہ آگے چلتا ہے۔ جب ایک تار پر تمام منکے استعمال ہو جائیں تو اگلے تار پر ایک منکا اوپر کر دیا جاتا ہے، پھر مکمل ہونے والے تار پر منکوں کو واپس پیچھے کی طرف حرکت دی جاتی ہے۔
گن تارا اعدادوشمار کا فریم ہے۔ زیرنظر تصویر میں چینیوں کا گن تارا دکھایا گیا ہے۔ اس کے ہرتار میں سات منکے ہوتے ہیں۔ نیچے والے منکوں میں سے برایک منکا اکائی کی قدر کو، جبکه اوپر والے دو منکے 5 کی قدریں ظاہر کرتے ہیں۔
چینیوں کا گن تارا بھی روسی گن تارے سے مشابہ ہوتا ہے۔ تاہم، اس میں ہر تار پر سات منکے ہوتے ہیں ۔ ان میں سلاخوں كا اسی سلسلہ دو دو منکوں کو الگ الگ رکھتا ہے۔ دائیں جانب والے تار پر اس سلاخ سے نیچے والے منکوں میں سے ہر ایک اکائی کی قیمت رکھتا ہے۔ اس سے آگے ہرمنکے کی قیمت پانچ اکائیاں ہوتی ہیں ۔ جاپانی گن تارنے میں بھی سلاخ استعمال ہوتی ہے، جس کے اوپر ایک اور نیچے چار منکے ہوتے ہیں۔
ایک بار جب کوئی شخص گن تارے کو اچھی طرح سمجھ کر اس پر عبور حاصل کرلیتا ہے تو وہ منکوں کو اوپر نیچے حرکت دے کر نہایت تیزی سے جمع، تفریق،ضرب اور تقسیم کا عمل کرسکتا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں