Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 19 اپریل، 2017

    مستقبل کے انسانوں کا ہمارے پاس نہ آنا کیا اس بات کا ثبوت نہیں کہ گزرے وقت میں سفر کرنا ممکن نہیں؟

     کیا یہ حقیقت کہ ہمارے پاس ابھی تک مستقبل کے انسان نہیں آئے اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ وقت میں سفر کرنا ممکن نہیں ہے اگرچہ وقت میں سفر کرنا نظریاتی طور پر ممکن ہے؟
    جواب: وکٹر ٹی ٹوتھ، آئی ٹی پروفیشنل، جز وقتی طبیعیات دان

    واہ۔ آپ کو یہ بات کہاں سے معلوم ہوئی کہ "وقت میں سفر نظریاتی طور پر ممکن ہے"؟

    ایسا بہت ہی قیاس آرائی والے نظریات میں ممکن ہو سکتا ہے، تاہم مستند طبیعیات کے دائرہ کار میں ایسا ہونا قطعی طور پر ممکن نہیں ہے۔

    کوئی بھی ایسا معروف طریقہ یا طریقہ کار نہیں ہے جو کسی انسان، آلے، بلکہ خالص اطلاع کو وقت میں پیچھے کی طرف سفر کروا سکے۔

    مزید براں، کئی بہترین وجوہات اس بات پر یقین کرنے کے لئے موجود ہیں کہ ایک کائنات جہاں وقت میں سفر کرنا ممکن ہو وہ ایک غیر قیام پذیر کائنات ہو گی، جہاں پر جوف بھی انحطاط پذیر ہو کر پست توانائی کی حالت میں چلا جائے گا۔

    مرکزی دھارے کے نظریے کے سیاق و سباق کے اندر (تاہم اس کے کافی دور کنارے پر) کافی ثقب کرم (وارم ہول) اور خمیدہ راستے ( وارپ ڈرائیو جیسے کہ الکیوبائر ڈرائیو ہے) ہوتے ہیں جو دو مقامات کے درمیان روشنی سے تیز تر سفر کی اجازت دے سکتے ہیں، اور اس طرح سے اضافی طور پر وقت میں سفر کرنے کی (محدود) اجازت دیتے ہیں۔ تاہم اسے چھوڑ دیں ثقب کرم اور مکان و زمان کے راستے تخلیق کرنے اور ان کو صرف قائم رکھنے کے لئے کچھ اور چیز درکار ہوتی ہے، اجبنی مادہ یعنی کہ وہ مادہ جس کی کمیت منفی ہو۔ اور یہ پھر ہمیں وہیں غیر پائیداری کے مسئلے کی طرف لے جاتا ہے: اگر منفی کمیت کے ساتھ مادے کا وجود ہو، تو جوف اس میں انحطاط پذیر ہو سکتا ہے۔

    نتیجہ: جہاں تک ہمارے موجودہ نظریات موجود ہیں، وقت میں سفر ممکن نہیں ہے۔ دور سے بھی نہیں۔ لہٰذا یہ حقیقت کہ ہم اصلی میں کسی وقت کے مسافر سے نہیں ملتے کوئی حیرانی کی بات نہیں ہونی چاہئے۔

    نوٹ: یہ جواب پچھلے برس کی جولائی کی 2 کو تحریر کیا گیا· جیسی ریفیلڈ، طبیعیات میں ماسٹر کی سند رکھنے والے، ایلن اسٹینہارڈت، سابقہ ڈارپا کے چیف سائنٹسٹ، آئی ای ای ای فیلو، بائیوسینسر پیٹنٹ رکھنے والے، اور والینٹین گھنکولوف نے اس جواب کو پسند کیا ہے۔


    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: مستقبل کے انسانوں کا ہمارے پاس نہ آنا کیا اس بات کا ثبوت نہیں کہ گزرے وقت میں سفر کرنا ممکن نہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top