Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 28 اپریل، 2017

    کیا دو الیکٹران متصادم ہوسکتے ہیں؟

    اگر الیکٹرانوں کا کوئی حجم نہیں ہوتا، تو پھر دو الیکٹران کس طرح سے متصادم ہوتے ہیں؟


    وکٹر ٹی ٹوتھ، آئی ٹی پروفیشنل، جز وقتی طبیعیات دان 
    جولائی 11 کی تحریر · مائیک رچمنڈ، ایم اے طبیعیات اور فلسفہ، آکسفورڈ یونیورسٹی، اینڈی بکلے، ذراتی طبیعیات میں پی ایچ ڈی، سرن میں جز وقتی محقق، طبیعیات میں لیکچرار، اور ویلینٹن گھنکلوف نے اس جواب کو پسند کیا 

    ہاں یہ ایک دلچسپ سوال ہے!

    اور جواب یہ ہے ۔۔۔ الیکٹران ٹکراتے نہیں ہیں۔ اچھا بھئی، روایتی معنوں میں تو بالکل بھی نہیں۔

    یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ الیکٹران براہ راست الیکٹران کے ساتھ متعامل نہیں ہوتے۔ (یا کوانٹم میدانی نظریئے کی زبان میں، الیکٹران کا میدان "خطی"، ہے یعنی خود سے متعامل ہونے سے پاک۔)

    بہرحال، الیکٹران برقی مقناطیسی میدان سے متعامل ہوتے ہیں: یعنی کہ وہ فوٹون کو جذب و خارج کرتے ہیں۔ اور وہ، اپنے برقی بار کی وجہ سے، بطور برقی مقناطیسی میدان کے ذرائع کے کردار ادا کرتے اس کی صفات کو تبدیل کردیتے ہیں۔

    جب دو الیکٹران ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں، ہر الیکٹران دوسرے الیکٹران کی وجہ سے برقی مقناطیسی میدان میں تبدیلی کے لئے جواب دینا شروع ہو جاتا ہے۔ یا، اگر آپ اس زبان میں سمجھنا چاہتے ہیں، تو وہ بڑھتی ہوئی شرح سے مجازی الیکٹران کا تبادنہ کرتے ہیں۔ جتنے قریب وہ ہوں گے، تو یہ تبادنہ اتنا ہی غضبناک ہوگا، اور الیکٹرانوں کے درمیان دافع قوت کے مظہر کے طور پر خود کو ظاہر کرے گا۔ نتیجتاًً، دو الیکٹران ایک دوسرے سے "اچھلیں" گے (اگرچہ وہ کبھی بھی نہیں چھوئیں گے)، یہ وہ واقعہ ہے جس کو ہم تصادم کہتے ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا دو الیکٹران متصادم ہوسکتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top