Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 30 اپریل، 2017

    چمپانزی کے ایک بچے کو اس طرح پالیں جیسے انسان کے بچے کو پالتے ہیں تو کیا ہوگا؟

    اگر ہم ایک چمپانزی کے بچے کو لیں کر اس کی پرورش کریں اور اس کو ایک عام انسان سمجھیں، تو کیا ہوگا؟


    جواب: ڈونا فرن اسٹارم، رینگنے والے جانوروں کو پالنے اور پرورش کرنے والا، جنگلی مشاہد اور ماحولیاتی مشغلہ باز۔

    دسمبر 20 کی تحریر · ویلینٹن گھنکولوو نے ووٹ دیا 

    ایسا پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ اس طرح کے تجربے سے آپ کو جو چیز حاصل ہو گی وہ حد درجے شرارتی اور بہت زیادہ تباہ کن مخلوق ہوگی جو کپڑوں کے پہننے، بیت الخلاء کے استعمال، ظروف سے کھانا وغیرہ سمیت بہت ساری وہ چیزیں سیکھ لے گی جو بچے سیکھتے ہیں۔البتہ اس کو بات کرنا نہیں آئے گا، تاہم یہ اپنی بات تھوڑی بہت سمجھانا سیکھ جائے گا، اور آپ کی کہی ہوئی تھوڑی بہت بات بھی سمجھ لے گا۔

    لیکن اس کے بعد یہ بڑا ہوگا۔

    پھر یہ نوجوان ہو گا اور پھر اس کے ہارمون بننا شروع ہو جائیں گے۔

    ایک چمپانزی ایک انسان نہیں ہوتا ہے۔ چمپانزی انسانوں کی نسبت بہت زیادہ جارحانہ ہوتے ہیں، اور ان کا غصہ قابو کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ وہ اپنے افعال کے نتائج کا اندازہ لگانے اور ان کو ٹھیک کرنے میں بہت اچھے نہیں ہوتے۔ 

    اب آپ کے پاس ایک ایسا جانور ہوگا جو کھانا تو چمچے سے کھائے گا اور صبح کپڑے بھی پہنے گا، لیکن بالآخر آپ کا چہرہ اپنے دانتوں سے اس وقت بھنبھوڑ دے گا اگر اسے وہ چیز نہ ملے جو وہ چاہتا ہے۔

    اور اس سے بھی زیادہ برا، کیونکہ آپ نے اس کی پرورش ایک انسان سمجھ کر کی ہے، وہ یہ بات نہیں سمجھے گا کہ کس طرح سے دوسرے چمپانزی کے ساتھ روابط استوار کئے جائیں۔ اسے اپنی نوع کے ساتھ رہن سہن سیکھنے کے لئے بہت ہی مشقت اٹھانی پڑے گی۔

    ایک خود کو پہچانے والے کے لئے یہ بات کس قدر اذیت ناک ہو گی شاید اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ بہرصورت ایسا کرنا ہمیشہ چمپانزی کے لئے برا ہی ثابت ہوگا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: چمپانزی کے ایک بچے کو اس طرح پالیں جیسے انسان کے بچے کو پالتے ہیں تو کیا ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top