Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 5 اپریل، 2017

    جنتری - المناک

    Almanac
    (المناک)

    انسان درحقیقت ایک لمبے عرصے تک زندہ رکھنے والی مخلوق ہے۔ سوسال یا اس سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے والی دوسری مخلوقات میں یا تو صرف بعض اقسام کے درخت ہیں یا پھر بڑی نسل کے کچھ کچھوے۔ دوسری طرف جو جانور بہت کم عرصہ حیات رکھتے ہیں ان میں خردبین کے بغیر نظر آئے والے جانوروں میں بعض اقسام کے حشرات ہیں۔ ان کا پورا زمانہ بلوغت صرف ایک دن یا اس سے بھی کچھ کم ہی ہوتا ہے۔ (البتہ حیران کن) امر یہ ہے کہ بلوغت سے پہلے کے عرصہ حیات میں یہ حشرات ایک سے تین سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

    انتہائی کم عمر رکھنے والے ان حشرات کو عام طور پر مئی مکھی (May fly) کے نام سے پکارا جاتا ہے لیکن ان کے گروہ کو سائنسی طور پر Ephemeridae کا نام دیا گیا ہے۔ یہ یونانی زبان کے "epi" (ختم) اور "hemera" (دن) کے ملنے بنا ہے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ ان کی زندگی ایک ہی دن میں ختم ہو جاتی ہے۔

    علم فلکیات میں بھی اسی سے ملتا جلتا ایک لفظ ephemeris(روزنامچہ سیارگان) ہے۔ یہ ایک جدول یا جداول کا مجموعہ ہوتا ہے جس میں مخصوص اوقات میں مختلف اجرام کا ٹھیک ٹھیک محل وقوع بتایا گیا ہوتا ہے۔ بحری سفروں کے لئے یہ ایک خاصی گراں قدر چیز ہے کیونکہ اس کی مدد سے اجرام فلکی کے محل وقوع کا مشاہدہ کر کے سمندر میں اپنی موجودگی کے مقام کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ یہ جدول ایک خاص وقت کے لئے ہی تیار کیا گیا ہوتا ہے اور یہ اسی وقت کے لئے مفید ہوتا ہے۔ لہذا جب یہ وقت گزر جاتا ہے تو اس کی افادیت ختم ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ اس کے نام سے بھی ظاہر ہے کہ یہ صرف ”ایک دن ہی میں ختم‘‘ ہو جاتا ہے۔

    بعض اوقات "ephemeris"(روزنامچہ سیارگان) کے مترادف کے طور پر ایک اور لفظ بھی استعمال ہوتا ہے، اسے almanac (المناخ ۔ تقویم ۔ جنتری) کہتے ہیں۔ اس میں فلکیاتی معلومات کے جداول بھی شامل ہوتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ almanac کا لفظ عربی زبان کے ’’المناخ‘‘ سے آیا ہے جس کے معنی ہیں’’جنتری‘‘یا’’ موسم". موسم اور جنتری ایک لحاظ سے تقریباً کافی حد تک ایک ہی چیز ہے۔ کیونکہ جنتری کی طرح سال بھر میں موسم بھی ماہ بماہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ انسان ہمیشہ ہی سے مختلف چیزوں میں گہرا تعلق جوڑتا رہا ہے۔ یہاں بھی اس نے موسم کو چاند کی مختلف حالتوں سے منسلک کر دیا۔ بڑی بڑی جنتریوں میں آج بھی پورے سال کی موسمی پیشنگوئیاں دی گئی ہوتی ہیں۔ مختصریہ کہ المناخ کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ اس کے جد اول تیزی سے پرانے ہوتے جاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ نیا المناخ (جنتری) ہر سال باقاعدگی سے آتے رہنا چاہیے۔ عام طور پر اب اس میں گزرے سال کی معلومات مثلاً خبریں، واقعات اور اعداد و شمار بھی شامل ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ اگر طرح سے آج کے دور میں اس جنتری نما المناخ نے ایک قسم کے یک جلدی سالانہ انسائکلوپیڈیا کی شکل اختیار کر لی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: جنتری - المناک Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top