Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 19 اپریل، 2017

    انجیو سپرم

    Angiosperm
    (انجیو سپرم)
    دنیا میں بہت سے پودے ادنی درجے کے پودوں کے گروہ تھیلو فائٹا (Thallophyta) سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس گروہ کے زیادہ تر پودے سمندر میں ہوتے ہیں۔ اعلیٰ درجے کے اکثر پودے (جن سے ہمیں اکثر واسطہ رہتا ہے) خشکی پر ہوتے ہیں اور انہیں سپر میٹوفائٹ (Spermatophytes) کہتے ہیں۔ ان پودوں میں جڑیں ، پتے، پھول، پھل اور بیج غرضیکہ وہ تمام چیزیں جو کسی کے خیال میں پودوں سے متعلق ہوں، ہوتی ہیں۔ یہ اصطلاح اصل میں دو یونانی الفاظ "sperma"(بیج) اور "phyton"(پودا) کا مجموعہ ہے۔ اس لحاظ سے سپر میٹوفائٹ کے معنی ہوئے ”بیج دار پودے‘‘۔ تھیلوفائٹا کے برعکس اعلیٰ درجے کے ان پودوں میں ایک یا زیادہ بیج ہوتے ہیں۔ بیج البتہ تھیلوفائٹا کے علاوہ زمین پر بسنے والے قدرے ابتدائی زمانے کے کچھ اور پودوں میں بھی نہیں ہوتا۔ فرن (Ferns) اور موس (Mosses) اسی قبیل سے تعلق رکھتے ہیں۔

    بیج دار پودوں کے ایک ذیلی گروہ کو جمنو اسپرم (Gymnosperm) کا نام دیا گیا ہے۔ اس گروہ کے پودوں میں اویول (Ovule) پودے کے اس عضو کی سطح پر عیاں ہوتا ہے جس نے اسے جنم دیا ہوتا ہے۔ اویول وہ تولیدی حصہ ہے جو زیرگی (Pollination) کے بعد بیج میں تبدیل ہوتا ہے اور یہ لفظ دراصل ایک لاطینی لفظ "Ovulum"(چھوٹا انڈا) سے ماخوذ ہے۔ اسی طرح جمنواسپرم کا لفظ یونانی زبان کے "gymnos" (عیاں. ننگا) اور "sperma" (بیج) کا مجموعہ ہے. چنانچہ جمنو اسپرم سے مراد "عیاں بیج" پودے ہیں یعنی ان پودوں کے بیج چھپے ہوئے نہیں ہوتے ۔ اس گروہ میں بہت سے سدا بہار پودے شامل ہیں جن کے پتے سوئی کی طرح باریک ہوتے ہیں اور خزاں میں جھڑتے نہیں ہیں نیز ان پودوں کے پھل چوبی یعنی لکڑی کی طرح سخت اور اکثر مخروطی شکل کے ہوتے ہیں۔ اسی لئے اُنہیں مخروطے (Cones) کہا جاتا ہے۔

    سپرمیٹوفائٹ اسکاٹ کا دوسرا ذیلی گروہ انجیو اسپرم (Angiosperm) کہلاتا ہے۔ یہ اصطلاح یونانی لفظ "angion" (ظرف) اور "sperma" (بیج) کا مجموعہ ہے کیونکہ اس گروہ کے پودوں میں جب اویول بنتے ہیں تو وہ ایک ظرف کو اووری (Ovary) کہا جاتا ہے یہ لاطینی لفظ "ovum" (انڈا) سے ماخوذ ہے. پولینیشن (Pollination) یعنی زیرگی کے عمل کی تکمیل کے لیے پولن گرین کو اس اووری میں میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ تمام عام پھولدار پودے اور پت جھاڑ درخت اسی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پت جھاڑ درخت ایسے درخت کو کہا جاتا ہے جس کے پتے خزاں میں جھڑ جاتے ہیں۔ انگریزی میں ان کے لیے "deciduous" کا لفظ استعمال ہوتا ہے جو دراصل لاطینی زبان کے "-de" (نیچے) اور "cadere" (گرنا) کا مجموعہ ہے یعنی وہ پودے جن کے پتے ”نیچے گر جاتے ہیں“۔

    جب بیج پھوٹتا ہے تو سب سے پہلے بیج میں موجود ایک چھوٹے سے سوراخ سے ننھے ننھے پتے نمودار ہوتے ہیں۔ ان پتوں کو کوٹی لیڈن (cotyledons) یعنی بیج پتا یا فلقہ کہتے ہیں ۔ کوٹی لیڈن ایک یونانی لفظ ہے اور اس کے معنی "پیالہ نما سوراخ “ ہے۔ یونانی ایک خاص قسم کا پیالہ استعمال کرتے تھے اور اسے وہ کوٹائل (Kotyle) کہتے تھے۔ اسی کوٹی لیڈن کی بنیاد پر انجیو اسپرم پودوں کو دو مزید ذیلی گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اگر پودے کے بیج میں کوئی لیڈن یعنی دال کا دانہ ایک ہے تو اسے مونو کوٹی لیڈن (monocotyledons) یعنی یک دالہ پودا کہا جائے گا۔ یونانی زبان میں "monos" کے معنی "اکیلا"، "تنہا" یا "مفرد" ہے اس گروہ میں تمام اجناس، مختلف اقسام کی گھاس اور گل سوسن وغیرہ کی قسم کے کچھ پھولدار پودے بھی شامل ہیں۔ اگر پودے کے بیج میں دال کے دو دانے ہیں تو اسے ڈائی کوٹی لیڈن (dicotyledon) یعنی دودالہ پودا کہا جائے گا۔ یونانی زبان میں "di" کے معنی’’دو ہیں۔ انجیو اسپرم کے زیادہ تر پودے اسی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ مالٹا، آم، املتاس، شیشم وغیرہ سب ڈائی کوٹی لیڈن ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: انجیو سپرم Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top