کائنات کی عمر بڑھنے کے ساتھ وقت کا پیمانہ کس قدر اہم ہے اس بات کا کچھ احساس آپ دس کی قوت نما میں سوچ کر اور وقت میں واپس جا کر کام کرکے کر سکتے ہیں۔ کائنات کی عمر لگ بھگ 15 ارب برس یا 10 کی صحیح قدر میں 10^10 برس ہے۔ فلکیات دان کائنات کی عمر کے تخمینہ جات کے حوالے سے خوش ہیں کیونکہ یہ تمام تخمینہ جات اسی دس کی قوت سے مطابقت رکھتے ہیں - کوئی بھی تخمینہ 10^9 سے چھوٹا اور 10^11 برس سے بڑا نہیں ہے۔ اگر ہم کائناتی ماضی میں پیچھے جا کر دیکھیں، پہلے اہم سنگ میل 10^9 برس پر جا کر حاصل ہوگا جب کائنات کی عمر آج کے لحاظ سے صرف ایک بٹا دس تھی اور وہ قابل ذکر طور پر مختلف نظر آتی تھی۔ دوسرا اہم سنگ میل بھی اسی وقت ہوا جب وہ اسی 10^8 (دس کروڑ) برس کی تھی، آج کی عمر کا ایک فیصد۔ ان معنوں میں ہر وہ چیز جو پہلے سیکنڈ کے دسویں حصّے (0.1 سیکنڈ) سے لے کر پہلے سیکنڈ کے ختم ہونے تک دلچسپ اور اہم تھی وقوع پذیر ہوئی۔ یہ مثال بالکل درست تو نہیں ہے تاہم یہ تیز رفتار ابتدائی کائنات کے جہاں کے بارے میں کچھ تھوڑا بہت بتا دیتی ہے۔ اس نقطہ نظر پر ایک دوسرے طریقے سے نظر ڈالی جا سکتی ہے۔ کائنات کی عمر سیکنڈ میں ایک سیکنڈ کا 10^17 حصّہ تھی۔ ایک سیکنڈ 100 ہے۔ حال سے پہلے سیکنڈ کے درمیان کا وقفہ دس کی قوت نما سترہ تک پھیلا ہوا ہے۔ اگر ہم وقت میں واپس سیکنڈ کے دوسرے حصّے کی طرف کا سفر کریں تو ہم 10^-17 تک جا پہنچیں گے۔ ایک لحاظ سے، ایک بہت حقیقی معنوں میں 10^-17 سیکنڈ سے لے کر ایک سیکنڈ کے وقت کے درمیان کا وقفہ بہت حد تک ایک سیکنڈ سے لے کر دور حاضر تک کے برابر ہے؛ اور طبیعیات دان ان واقعات کے لحاظ سے بات کرتے ہیں جو t = 0 سے 10-^40 سیکنڈ کے اندر وقوع پذیر ہوئی ہیں، جو اسی لحاظ سے تخلیق کے لمحے سے ڈھائی گنا زیادہ دور ہیں جیسے کہ ہم t = 1 کے لمحے سے دور ہیں۔ ان معنوں میں 10^-4 سیکنڈ سے لے کر لگ بھگ 4 منٹ تک ہونے والے واقعات بے شان و شوکت کے لگتے ہیں - تاہم انہی واقعات نے ہماری کائنات کو اس کی موجودہ صورت دی ہے۔
پہلے چار منٹ
کائناتی آگ کے گولے کی اس وقت سے لے کر آگے تک کی سب سے مشہور تشریح جب اس دور میں اشعاع، الیکٹران-پوزیٹران جوڑے اور نیوٹرینو کا غلبہ تھا، اسٹیون وائن برگ کی کتاب پہلے تین منٹ ہے۔ جیسا کہ اسٹیون نے اپنی کتاب میں لکھا کہ یہ عنوان ایک طرح سے اس کی ملکیت ہے۔
اس کا بگ بینگ اصل میں t = 10^-2 سے شروع ہوتا ہے، تخلیق کے لمحے کے 0.01 سیکنڈ بعد اور جو اہم باتیں اس نے بیان کی ہیں وہ کائنات کی حیات کے اگلے تین منٹ اور 46 سیکنڈ پر محیط ہیں۔ اس نے 1976ء میں اسے لکھا تھا جب طبیعیات دانوں کو صرف پہلے 0.01 سیکنڈ میں ہونے والے واقعات کے بارے میں مبہم سے تصور ہی تھا، لہٰذا اس کی شروعات کافی مناسب تھی۔ اور یہ کتاب اب بھی ان شروع کے پونے چار منٹوں میں ہونے والے واقعات کی کافی واضح نقشہ کشی کرتی ہے۔ لہٰذا میں وائن برگ کا مستند خلاصے کو لے کر آگے چلوں گا کہ کس طرح سے 4 منٹوں میں حالات بدلے جس میں کائنات ایک یکساں، اشعاع کے بہت کثیف شوربے اور مادّے سے تبدیل ہو کر 75 فیصد ہائیڈروجن اور 25 فیصد ہیلیئم میں بدلی اس دوران اشعاع مادّے سے الگ ہوئیں اور کمزور ہوتے ہوئے اس پس منظر کی اشعاع میں غائب ہو گئیں جن کو ہم آج جانتے ہیں۔
کہانی t = 10^-2 سیکنڈ کے اس وقت سے شروع ہوتی ہے جب کائنات کا درجہ حرارت سو ارب کیلون (10^11 K) تھا۔ اس وقت اس پر اشعاع، الیکٹران پوزیٹران کے جوڑے اور بے کمیت کے نیوٹرینو اور ان کے ساتھی ضد نیوٹرینو اشعاع سے بن رہے تھے اور فنا ہو کر اشعاع کو پیدا کر رہے تھے۔ پروٹون اور نیوٹران جو آج کی مادّی دنیا کے لئے بہت اہم ہیں اور جنہوں نے تمام ستاروں اور سیاروں کو، گیس اور دھول کے بادلوں کی خلاء میں اور ہمارے اپنے جسم کے جوہروں کو بنایا ہے اس وقت اس شوربے کا ایک انتہائی معمولی حصّہ تھے ان کی تعداد فوٹون کی تعداد کے مقابلے میں صرف ایک ارب میں سے ایک کی تھی۔ نوویہ پر مسلسل الیکٹران، پوزیٹران اور نیوٹرینو کی بارش ہو رہی تھی اور اس بوچھاڑ کی وجہ سے وہ مسلسل اپنی جگہ تبدیل کرنے پر مجبور تھے۔ ایک ضد نیوٹرینو پروٹون کے ساتھ ٹکرا کر ایک پوزیٹران اور ایک نیوٹران بنا رہا تھا جبکہ ایک نیوٹرینو نیوٹران کے ساتھ ٹکرا کر ایک الیکٹران اور پروٹون کو بنا رہا تھا اور یہ دونوں تعاملات کسی بھی سمت میں ہو سکتے تھے۔ انفرادی نوویہ پر مسلسل بوچھاڑ ہو رہی تھی اور وہ متواتر نیوٹران سے پروٹون اور پھر واپس دوبارہ اپنے آپ کو تبدیل کر رہے تھے۔ لیکن اوسطاً جب تک آگ کے گولے کی تمام توانائی اتنی زیادہ رہی کہ یہ تمام تعاملات آسانی کے ساتھ چلتے رہیں اس وقت تک پروٹون کی تعداد اتنی ہی تھی جتنی کہ کائنات کے کسی بھی مخصوص حصّے میں نیوٹران ہوں گے۔ تاہم چیزیں اس وقت تبدیل ہونا شروع ہوئیں جب درجہ حرارت 30 ارب کیلون کے قریب گر گیا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں