جواب:رابرٹ فراسٹ
رابرٹ فراسٹ، خلائی جہاز کے آپریشنز میں مہارت، مداری میکینکس، اور رہنما، اور جہازی سفر کا قائد اور علم حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔۔۔
اپریل 9، 2015 - ابھیجیت بورکار، طبیعیات (فلکی طبیعیات) میں پی ایچ ڈی نے اس جواب کی تعریف کی ہے
یہ ایسا نہیں ہے جیسا آپ سوچ رہے ہیں ۔ زمین چاند پر ثقلی اثر ڈالتی ہے اور چاند زمین پر ثقلی اثر ڈالتا ہے۔ کوئی صفر نقطہ (سوائے لامتناہی) کے کوئی نہیں ہے۔
بہرحال جب ہم چاند کی طرف جاتے ہیں، زمین کا کھنچاؤ مسلسل کمزور ہوتا جاتا ہے اور چاند کا کھنچاؤ مسلسل بڑھتا چلا جاتا ہے۔
اور ہم Re اور Rm کے درمیان تعلق کو جانتے ہیں۔ Rm=384,400 کلومیٹر - Re ہوتا ہے۔
R کا حل کرتے ہوئے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ نقطہ جہاں دو ثقلی اسراع متوازن ہوتے ہیں وہ زمین سے لگ بھگ 346,000 کلومیٹر یا چاند سے 38,400 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
حقیقت میں، یہ کافی پیچیدہ بات ہے کیونکہ ہمیں مرکز گریز قوت کے اثر کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں