Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 6 مئی، 2017

    کیا کسی قابل رہائش سیارے کا قابل رہائش چاند ہوسکتا ہے؟

    کیا ایک قابل رہائش سیارے پر ایک قابل رہائش چاند ہوسکتا ہے؟

    جواب: ڈیو کونسیگلیو، میں فزکس پڑھاتا ہوں اور مجھے فلکیات سے پیار ہے۔
    19 جنوری کو لکھا گیا - فوربس میں نمایاں طور پر شایع ہوا - ویگارڈ فرسٹاڈ، پلانٹیری سوسائٹی اور ناروے ایسٹروناٹیکل سوسائٹی کے 1990ء سے رکن نے پسند کیا۔

    یہ ایک بہت دلچسپ سوال ہے۔ میں "عام طور پر نہیں" کے ساتھ جواب دوں گا۔

    سیارے یا چاند کا قابل رہائش ہونا چند چیزوں کی بنیاد پر ہوتا ہے، تاہم زیادہ اہم جسم کا حجم اور کمیت اور اس کا اپنے ستارے سے فاصلہ ہوتا ہے۔ جسم کا حجم اور کمیت کرۂ فضائی کی دبازت اور قسم کا تعین کرتا ہے جس کو یہ ستارے سے کسی مخصوص فاصلے تک پکڑ کر رکھ سکتا ہے (اور درجہ حرارت)۔

    لہٰذا زمین کا فاصلہ حیات کے لئے موزوں ہے۔ اگر ہم سورج سے قریب ہوتے، تو ہمیں چھوٹا ہونا ہوتا اور کرۂ فضائی مہین ہوتی جس میں کم کاربن ڈائی آکسائڈ ہوتی تاکہ ہم قابل رہائش بن سکیں۔ دوسری صورت میں، ہمارا انجام زہرہ جیسا ہوتا۔ اسی طرح، ہم اگر دور ہوتے، تو ہمیں بڑا ہونا ہوتا اور کرۂ فضائی کو زیادہ کاربن ڈائی آکسائڈ کے ساتھ دبیز ہونا ہوتا تاکہ گرم رہ سکے۔ دوسری صورت میں، ہمارا انجام مریخ کی طرح ہوگا۔

    تاہم یہاں پر ایک بات اورہے: سیارے اور چاند لگ بھگ ہمیشہ مختلف حجم کے ہوتے ہیں یہ اگرچہ اپنے مورث ستارے سے ایک ہی جیسے فاصلے پر ہوتے ہیں۔

    لہٰذا فرض کیجئے کہ چاند کے بجائے زمین کے گرد مریخ چکر لگا رہا ہے۔ مریخ غالباً سورج سے 1فلکی اکائی کے فاصلے پر "قابل رہائش" ہونے کے لئے بہت زیادہ چھوٹا ہے۔ اس جوڑے کو اتنی حرکت دیں کہ مریخ قابل رہائش ہوسکے، تو آپ زمین کو بہت زیادہ قریب کردیں گے - ہم سب بھن جائیں گے۔

    اب اگر سیارے اور چاند قریبا ایک ہی جیسی حجم کے ہیں، تو یہ ممکن ہوسکتا ہے۔ لیکن اس طرح کی مداری تشکیلات بڑے سیارے اور چھوٹے چاند کے جوڑے کے مقابلے میں کم دائمی ہوتی ہیں اور ان کے پائے جانے کا امکان بھی کم ہوگا۔

    لہذا کیا یہ ممکن ہے؟ یقینا۔ کائنات ایک بہت ہی بڑی جگہ ہے۔ لیکن اس بات کا امکان ہے؟ نہیں۔ میرے خیال میں زیادہ تر نظام ہائے نجمی جس میں ہم قابل رہائش سیاروں کو دیکھیں گے وہ چاند کے بغیر ہوں گے (ہمارے دو اندرونی سیاروں کے پاس بھی کوئی نہیں ہے) یا بہت معمولی چاند ہوں گے (جیسا کہ مریخ)۔ بڑے سیارے نسبتاً بڑے چاندوں کے ساتھ (جیسا کہ زمین) ہے، ان کے نایاب ہونے کا امکان ہے۔ اور یہاں تک کہ ان صورتوں میں، ایک جسم کا امکان دوسرے کے مقابلے میں کم قابل رہائش پذیر ہونے کا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا کسی قابل رہائش سیارے کا قابل رہائش چاند ہوسکتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top