جواب:اویش چیتارام، کمپیوٹر سائنس کا جوشیلا
تحریر اکتوبر 1، 2016
مریخ ہمارے نظام شمسی میں سب سے زیادہ قابل رہائش سیارے کافی وجوہات کی بناء پر ہے:
- اس کی مٹی سے پانی نکالا جاسکتا ہے
- نہ تو یہ بہت زیادہ سرد ہے نہ گرم
- اتنی سورج کی روشنی موجود ہے کہ شمسی پینلز کا استعمال کیا جاسکے
- مریخ کی ثقل ہماری زمین کا 38 فیصد ہے، یہ اتنی ہے کہ خاصے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ انسانی جسم کے لئے سازگار ہونے کے لئے کافی ہوگی
- اس کا کرۂ فضائی (اگرچہ کافی مہین) ہے جو کائناتی اور سورج کی اشعاع سے حفاظت فراہم کرسکتا ہے
- دن/رات کا چکر یہاں زمین کے دن رات سے کافی ملتا جلتا ہے: مریخ کا ایک دن 24 گھنٹے، 39 منٹ اور 35سیکنڈ کا ہوتا ہے
مریخ کے بارے میں کچھ حقائق:
- مریخ اور زمین دونوں میں لگ بھگ ایک ہی جتنا خشکی کا علاقہ ہے۔
- مریخ نظام شمسی میں سب سے بلند پہاڑ کا گھر ہے۔
- مریخ پر صرف 18 مہمات کامیاب رہے ہیں۔
- مریخ میں نظام شمسی میں سب سے بڑے دھول کے طوفان آتے ہیں۔
- مریخ پر سورج کا حجم زمین پر نظر آنے والے حجم کا نصف ہوتا ہے۔
- مریخ کے ٹکڑے زمین پر گرے ہیں۔
- مریخ کا نام رومی جنگ کے دیوتا کے نام پر رکھا گیا ہے۔
- مریخ پر مائع پانی کے آثار موجود ہیں۔
- ایک دن مریخ پر حلقے ہوں گے۔
ماخذ: مریخ اول
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں