Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 2 مئی، 2017

    قدیم مصریوں کے بارے میں کوئی دلچسپ بات بتائیں؟

    قدیم مصریوں بارے میں کچھ دلچسپ یا حیران کن حقائق کیا ہیں؟

    جواب: سارن اڑایاکمار 
    تحریر اکتوبر 11، 2016


    یہ کہا جاتا ہے کہ اولین حمل کی جانچ قدیم مصریوں سے آئی ہے اور اس جانچ کی درستگی اور نتائج حیران کن ہیں۔

    ایک پیپرس میں ایک جانچ کی وضاحت ملی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ممکنہ حاملہ عورت جو اور گندم کے بیجوں پر چند دنوں کے دوران پیشاب کرتی رہے۔ اگر بیج پھوٹ پڑیں  تو سمجھ جائیں کہ وہ حاملہ تھی۔ یہاں تک کہ مصری بچے کی جنس کا تعین بھی اس طریقے سے کر لیتے تھے۔ اگر صرف جو کا بیج پھوٹ پڑتا تو لڑکی ہوتی۔ اگر گندم کا بیج پھوٹتا تو عورت کے ہاں اولاد نرینہ کی امید ہوتی۔ اگرچہ یہ بات عجیب لگتی ہے، تاہم جانچ 70 فیصد صورتوں میں درست ہوتا تھا۔

    1963ء میں، لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ حاملہ عورتوں کا پیشاب بیجوں کے پھوٹنے کا سبب بنتا ہے۔ غالباً بیج بڑھے ہوئے ایسٹروجن ( ایک نسوانی جنسی غدودی ہارمون) کی سطح کے سبب نمو پاتے ہیں، جو بڑھوتری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ تاہم ظاہر ہی کہ مصری صنفی قیاس مصدقہ نہیں ہوتی تھی۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: قدیم مصریوں کے بارے میں کوئی دلچسپ بات بتائیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top