سب سے بڑا معلوم ستارہ کون سا ہے؟
ہماری اب تک کی معلومات کے لحاظ سے سب سے بڑا ستارہ وی وائی کلب اکبر ہے اور یہ اس قدر بڑا ہے کہ اس میں ~10,000,000,000,000,000 زمینیں سما سکتی ہیں۔
وی وائی کلب اکبر ایک بڑا اور سرخ دیوہیکل ستارہ ہے جو مجمع النجوم کلب اکبر میں واقع ہے اور زمین سے لگ بھگ 4,900 نوری برس کے فاصلے پر ہے۔
اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ ایک واحد ستارہ کس قدر ضخیم ہے۔ فی الوقت کے منظرنامہ کے مطابق اس کا نصف قطر ہمارے سورج سے تقریباً 1,800 گنا زیادہ ہے۔ اس کے قطر کا تخمینہ ~1,700,000,000 میل لگایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ بحث چل رہی ہے کہ اس کا نصف قطر سورج کا 600 گنا سے زیادہ نہیں ہے۔ سب سے بہتر ہم اس کا اضافی تخمینہ بطور ٹھیک اختلاف زاویہ سے کی گئی تحقیق سے حاصل کرسکتے ہیں تاہم یہ کام ابھی تک نہیں کیا گیا۔
اندازہ لگانے کے لئے ہم زمین کی تعداد کا تخمینہ لگا سکتے ہیں (یہ صرف ایک قیاس اور نظریاتی خیال ہے) جو وی وائی کلب اکبر کے اندر آسکتی ہیں یہ فرض کرتے ہوئے: زمین کا قطر لگ بھگ 8000 میل ہے، اور وی وائی کلب اکبر کا تخمینہ جاتی قطر 1,700,000,000 میل ہے۔ اس طرح ہم یہ معلوم کرسکتے ہیں:
حجم = 4/3 پائی (نصف قطر) ^3
زمین کا حجم =
260,000,000,000 مکعب میل یا
2.6 x 10 ^11
وی وائی کلب اکبر کا حجم =
2.6 x 10 ^27
10^ (27-11)
یا
1 x 10 ^16
= ~10,000,000,000,000,000 (دس پدم) زمین تھوڑا بہت ادھر ادھر ہوسکتا ہے (اس کو مارک ایچنلوب کے بہتر کام سے اچھا کیا ہے)
ایک 550 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوائی جہاز سے (~3,000 فیٹ ارتفاع پر) چکر لگانے کے لئے جو وقت لگے گا وہ:
- زمین کے ارد گرد چکر لگانے کے لئے ~ 45 گھنٹے
- سورج کے ارد گرد چکر لگانے کے لئے ~ 7 مہینے
- وی وائی کلب اکبر کے گرد چکر لگانے کے لئے ~ 1100 سال (اگرچہ اس فاصلے پر یہ تجربہ پگھلا دینے والا ہوگا)
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں