Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 19 مئی، 2017

    اگر سورج کا ظاہری حجم کمیت کم کئے بغیر چاند جتنا کردیں تو کیا ہوگا؟

    اگر ہم سورج کو سکیڑ کر چاند کے حجم کا کردیں تو کیا ہوگا (لیکن کمیت ویسی ہی رہے)؟

    جواب:ڈیو کونسیگلیو، میں فزکس پڑھاتا ہوں اور مجھے فلکیات سے پیار ہے۔
    فروری 15 کی تحریر


    سب لوگ مرجائیں گے ™

    سورج کو چاند جتنا چھوٹا کرنے سے وہ بلیک ہول نہیں بن جائے گا - سورج کا شیوارز چائلڈ نصف قطر لگ بھگ 3,000 میٹرز ہے، لگ بھگ چاند کے نصف قطر سے تین گنا کم۔

    جیسا کہ بتایا گیا، سورج کی کمیت کو اتنی کم جگہ میں دبانے سے جوہر اس قدر ایک دوسرے کے نزدیک سکڑ کر آ جائیں گے کہ سورج کے اندر موجود پروٹون اور الیکٹران ضم ہوکر نیوٹران بن جائیں گے۔

    اس طرح سے آپ نے بنیادی طور پر ایک ننھا نیوٹران ستارہ بنا لیا ہوگا۔

    خیر، ویسے، بہت مختصر عرصے کے لئے۔

    اس وقت جب آپ اس ناقابل تصور قوت کو چھوڑیں گے جسے سورج کو سکیڑنے کے لئے استعمال کیا ہوگا، سورج حیران کن قوت کے ساتھ واپس پلٹے گا۔

    اس جواب کو دیکھئے: ڈیو کونسگلیو کا جواب اس سوال کے جواب میں جس میں پوچھا گیا تھا کہ  اس وقت کیا ہوگا اگر کوئی سکڑی شعاع کو بنائے اور چاند کو چرا لے؟ اسی طرح کی تفصیلات کے لئے۔ اگر ہم سورج کی کمیت کی توانائی کا 0.1 فیصد استعمال کرکے اس کو اشعاعی توانائی میں بدل لیں، تم ہمارے پاس 1.79E44 جولز توانائی کے موجود ہوں گے۔

    یہ لگ بھگ اتنی ہی توانائی ہے جتنی کہ ایک سپر نوا خارج کرتا ہے - اور تقریبا اتنی جتنی سورج اپنی پوری حیات میں توانائی کو خارج کرے گا۔

    جی ہاں، اس کا اختتام بہت ہی برا ہوگا۔

    اس دھماکے سے خارج ہونے والی تابکاری اندرونی سیاروں کو بھاپ بنا کر اڑا دے گی، سیارچوں کو نظام شمسی سے پھینک دے گی، اور گیسی دیووں کی فضا کو چھیل دے گی۔ نظام شمسی مکمل طور پر مٹ جائے گا۔

    اگر یہ مفروضہ 100 گنا بھی غلط ہوا، تب بھی یہ بات واضح ہے کہ سب مر جائیں گے ™۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر سورج کا ظاہری حجم کمیت کم کئے بغیر چاند جتنا کردیں تو کیا ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top