Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 2 جون، 2017

    کیا کسی چاند کا بھی چاند ہوسکتا ہے؟

    کیا کوئی ایسا سیارہ ہے جس کا ایک چاند ہو اور پھر اس چاند کا ایک اور چاند ہو اور پھر اس چاند کا ایک اور چاند ہو وعلی هذا القیاس؟

    جواب: کیتھ نارفوک، رائل فلکیاتی سوسائٹی اور طبیعیات لیکچرر کے فیلو۔

    دسمبر 18 کی تحریر · ویلینٹن گھنکولوو نے ووٹ دیا 

    مختصر جواب؟ نہیں!آپ کا "و علی هذا القیاس" کا مطلب ایک لامحدود نا ختم ہونے والے چھوٹے چاندوں کا بغیر کسی حد کے سلسلہ ہے ۔

    بہرحال آپ کس قدر دور تک جاسکتے ہیں؟ کسی چاند کو قائم رہنے کے لئے اس کو اس جسم کے ثقلی کنویں میں گہرائی میں بیٹھنا ہوتا ہے جس کے گرد وہ چکر لگا رہا ہو تاکہ اسے قریبی اجسام سے پیدا ہوئی ثقلی قوتیں "کھینچ" نہ لیں۔ اگر آپ کو ایک سیارے کے چاند کا چاند چاہئے تب اس کا قریبی جسم مورث سیارے ہوگا۔

    ایک اور پیچیدگی "تین جسمی" مسئلہ ہوگا جو خلقی طور پر کلی انتشار کی حالت میں ہوتا ہے، یعنی کہ ابتدائی صورتحال میں ننھی سی تبدیلی بھی بعد میں بہت ہی مختلف نتائج کا پیش خیمہ ہوگی۔ ایک معقول حد تک ممکنہ نتیجہ حاصل کرنے کا واحد طریقہ چاند-1 کی سیارے سے بہت ہی کم کمیت ہونی چاہئے اور چاند-2 کی چاند-1 کے مقابلے میں بہت کم کمیت ہونی چاہئے۔ اس طرح سے چاند-3 کے لئے بہت ہی کم کمیت رہ جاتی ہے اور اسی طرح سے و علی هذا القیاس۔ آپ تیزی سے اس سطح پر پہنچ جایئں گے جہاں آپ کے اگلے چاند کی کمیت اس قدر چھوٹی ہوجائے گی کہ اس کی درجہ بندی 'سنگ ریزہ' کے طور پر ہوگی۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ ہر سطح پر آپ کے چاند کو اتنی کمیت رکھنی ہوگی کہ وہ اپنے چاند کو بھی روک کر رکھ سکے۔

    بلاشبہ آپ مصنوعی طور پر صورتحال کو قائم کرسکتے ہیں؛ کئی خلائی جہازوں کو یا تو طویل مدتی یا مختصر مدتی مدار میں ہمارے اپنے چاند کے گرد رکھا جاسکتا ہے۔ قدرتی طور پر صورتحال وقوع پذیر ہونے کے لئے کوئی بھی ٹھیک حجم کے سیارے کے چاند کا چاند کا ہونا ممکن نہیں لگتا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا کسی چاند کا بھی چاند ہوسکتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top