کون سی موت زیادہ طویل اور زیادہ تکلیف دہ ہوگی، ڈوبنا یا خلاء کی خالی جگہ میں جانا؟
جواب: ڈیو کونسیگلیو، میں طبیعیات کا معلم ہوں۔- واقعی میں یہ میرے دن کا کام ہے۔
جنوری 6 کی تحریر
اگر ہم ہوش و حواس میں رہنے کی بات کریں مکمل طور پر مرنے کی نہیں تو خلاء میں مرنا ڈوب کر مرنے کے مقابلے میں زیادہ وقت لے گا۔ تاہم تکلیف کے لحاظ سے دونوں میں کچھ زیادہ تکلیف نہیں ہوگی۔
جب آپ ڈوبتے ہو، تب آپ کو 1-2 منٹ ان چیزوں میں لگتے ہیں "اوہ میں مرگیا، مجھے ہوا چاہئے" اس کے بعد آپ کی یہ کیفیت ہوتی ہے کہ "میں اپنی سانس کو زیادہ نہیں روک سکتا!" اس کے بعد آپ سوچتے ہیں کہ "میں نے بس پانی پھیپھڑوں کے اندر لے لیا" اور اس کے بعد آپ گزر جاتے ہیں۔ یہ عمل شاید 3، ہوسکتا ہے کہ 4 منٹ لے لے، جس کے دوران آپ کو سانس نہ لینے کی تکلیف ہوتی ہے، تاہم اس موت میں اور کچھ درد نہیں ہوتا۔ اگرچہ آپ گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں، اور آپ کا آخری ہوش میں خیال خوف کے ساتھ ہوتا ہے۔
خوفناک۔
خلاء میں جانا واقعی آپ کے پھیپھڑوں سے تمام ہوا نکال لے گا (ایک سیکنڈ سے بھی کم کے عرصے میں) اور اس کے بعد (چند لمحوں میں) آپ کے خون سے ہوا کو نکالنا شروع کردے گا ۔ یہ غالباً تکلیف نہیں دیتا، تاہم آپ تب بھی ڈرے رہتے ہیں۔ آپ کے ہوش و حواس اور آپ کی موت اس طرح سے زیادہ تیزی سے ہوتی ہے، کیونکہ آپ کے خون میں حل ہوئی آکسیجن بہت کم ہوتی ہے۔
یہ بھی ناخوشگوار بات ہے۔
لہٰذا کون سی موت زیادہ بدتر ہے؟ ڈوبنا، لیکن تھوڑا ہی سا۔ کسی بھی صورت میں، آپ منٹوں میں مر جائیں گے، اور جو درد گولی لگنے سے یا سرطان ہونے سے ہوتا ہے یا کسی بھی دوسرے عام امراض سے جو لوگوں کو چند منٹوں، گھنٹوں، دنوں، یا بلکہ برسوں کی تکلیف کی صورت میں مرتے ہیں اس کے مقابلے میں یہ کچھ بھی نہیں ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں