Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 8 جون، 2017

    روشنی کی کمیت کیوں نہیں ہوتی؟

    میں ہمیشہ اپنے آپ سے کہتا ہوں اگر کوئی چیز وجود رکھتی ہے تو وہ کسی چیز سے بنی ہوگی لہٰذا اس کی کمیت بھی ہوگی۔ روشنی وجود رکھتی ہے تو پھر کیوں یہ مطلق کمیت نہیں رکھتی؟


    جواب: وکٹر ٹی ٹوتھ 
    چلیں، سب سے پہلے یہ سمجھیں کہ روشنی کی ساکن کمیت نہیں ہوتی۔ یعنی یہ کہا جاسکتا ہے کہ آپ فوٹون کو روک کر اس کی کمیت کی پیمائش نہیں کرسکتے۔ یہ بعینہ ایسے وجود نہیں رکھتا، جیسے رکے ہوئے فوٹون (خلاء میں) وجود نہیں رکھتے۔

    تاہم ایک حقیقی فوٹون میں کمیتی-توانائی ہوتی ہے۔ اگر آپ ایک ایسا ڈبہ بنائیں جس میں بے عیب شیشے جڑے ہوں اور روشنی کی کرن کو اس کے اندر جانیں دیں، تاکہ وہ اس میں ٹکرا کر ادھر ادھر ہمیشہ کے لئے اچھلتی رہی، تب اصولی طور پر آپ ڈبے کے وزن میں کچھ اضافے کی پیمائش کرسکیں گے۔ (اور اگرچہ ایسا ڈبہ بنانا شاید ممکن نہیں ہے، تاہم اسی طرح کی کوئی چیز موجود ہے: ستاروں کے لئے خاص طور پر فوق دیوہیکل ستاروں کے لئے، ان کی کمیت کا کافی بڑا حصہ قید ہوئی اشعاع یعنی کہ "فوٹون گیس" کی صورت میں ہوتا ہے۔)

    اور "کچھ"، "کمیت" کا متبادل نہیں ہے۔ فوٹون کی دوسری خصوصیات بھی ہوتی ہیں جیسا کہ اس کا معیار حرکت۔ جب ثقل کی بات آتی ہے، تو یہ تمام وہ خصائص مل کر تعین کرتے ہیں کہ کس طرح سے ایک جسم ثقلی میدان کو پیدا کرتا یا اس سے متعامل ہوتا ہے۔ ساکن کمیت صرف کئی عوامل میں سے ایک ہے (اگرچہ کم رفتار پر، کمزور میدان میں، جیسا کہ ہمارا روزمرہ کا تجربہ ہوتا ہے، یہ ان میں سے سب سے زیادہ اہم ہے۔)

    آخر میں، فوٹون ایسا کیوں ہوتا ہے: عام طور پر انڈر گریجویٹ کورسز میں یہ نہیں پڑھایا جاتا، تاہم میکسویل کی مساوات ریاضیاتی طور پر اس جیسی ہے۔ صرف جس بات کو جاننے کی ضرورت ہے وہ برقی بار کی (ریاضیاتی) تعریف ہے۔ بار کی مختلف تعریف کرنا ممکن ہے، اور اس سے ایک تبدیل شدہ مساوات کا جوڑا آخر میں مل سکتا ہے: نام نہاد پروکا مساوات، جو برقی مقناطیسیت کی مفروضاتی صورت ہے جس میں فوٹون کی غیر صفر ساکن کمیت ہوتی ہے۔ قدرت نے میکسویل کو پروکا پر کیوں فوقیت دی۔۔۔ یہ وہ سوال ہے جس کا طبیعیات دان جواب دینے کے کبھی قابل ہوسکیں گے۔ اگرچہ میں غور کیا ہے کہ حقیقت میں، قدرت نے دونوں کو چنا ہے: کمزور تعامل کا زی بوسون تمام عملی نیتوں اور مقاصد کے لئے بالکل ایک بہت بھاری فوٹون کا کمیتی نسخہ ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: روشنی کی کمیت کیوں نہیں ہوتی؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top