خاموشی کے پردے
اگر قدیم خوراک کو اکھٹا کرنے والوں کی وسیع تصویر کو بنانا مشکل ہے خاص طور پر وہ واقعات جن کو بڑی حد تک حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ جب سیپئین کے گروہ پہلی مرتبہ نیندرتھل کے رہنے والی وادی میں گھسے، اگلے سال شاید دم بخود کر دینے والا ڈرامہ دیکھا گیا ہو۔ بدقسمتی سے اس طرح کے ٹاکرے سے کوئی بھی چیز باقی نہیں بچی ہو گی، اگر کچھ بچا بھی ہو گا تو چند رکازی ہڈیاں اور مٹھی بھر پتھر کے اوزار جو زیادہ تر شدید عالمانہ تحقیقات کے اندر بھی خاموش رہی ہوں گی۔ ہم ان سے انسانی تشریح اعضاء، انسانی ٹیکنالوجی، انسانی خوراک، اور شاید انسانی معاشرتی ڈھانچے کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم وہ پڑوسی سیپئین گروہوں کے درمیان سیاسی اتحاد کے بارے، مرنے والوں کی روحوں کے بارے میں جنہوں نے اس اتحاد کو برکت دی، یا ہاتھی دانت کے موتیوں کے بارے میں جو چھپ کر مقامی جادوگر کو دیا گیا تاکہ روحوں کی برکت کو حاصل کیا جائے، کے بارے میں کچھ بھی ظاہر نہیں کرتے۔
خاموشی کا یہ پردہ تاریخ کے دسیوں ہزاروں برس پر پڑا ہوا ہے۔ ان طویل ہزار برسوں نے شاید جنگ اور انقلابات، کیف آور مذہبی تحریکوں، گہری فلسفیانہ نظریات، بے نظیر فن پاروں کا مشاہدہ کیا ہو گا۔ خوراک اکھٹا کرنے والوں کے اپنے نپولین فاتح ہوں گے جنہوں نے لکسمبرگ کے حجم کے آدھی سلطنتوں پر حکمرانی کی ہو گی؛ خداداد بیتھووین ہوں گے جن کے پاس سمفونی آرکیسٹرا تو نہیں ہوں گے تاہم وہ لوگوں کو اپنے بانس کی بانسری سے رلا دیتے ہوں گے ؛ اور کرشماتی لوگ جو آفاقی خالق دیوتا کے بجائے بلوط کے درخت سے الفاظ کو ظاہر کرتے ہوں گے۔ لیکن یہ تمام محض اندازے ہیں۔ خاموشی کا پردہ اتنا دبیز ہے کہ ہم اس بارے میں پر یقین نہیں ہو سکتے کہ ان کو تفصیل میں بیان کرنا تو درکنا اس طرح کی چیزیں کیسے وقوع پذیر ہوئی ہوں گی یہ بتانا بھی مشکل ہے۔
عالم اسی طرح کے سوالات کو پوچھتے ہیں جن کے جواب حاصل کرنے کی معقول توقع ہوتی ہے۔ ابھی تک دستیاب نہ ہونے والے تحقیقاتی آلات کی دریافت کے بغیر ہم شاید ممکنہ طور پر نہیں جان پائیں گے کہ قدیمی خوراک اکھٹا کرنے والے کس چیز پر یقین رکھتے تھے یا کس قسم کے سیاسی ڈراموں سے ان کا واسطہ پڑتا تھا۔ اس کے باوجود وہ سوالات اٹھانا بہت اہم ہیں جن کے جوابات دستیاب نہیں ہیں، ورنہ ہم انسانی تاریخ کے 70,000 ہزار برسوں میں سے 60,000 برسوں کو چھوڑ دیں گے اس معذرت کے ساتھ کہ ' جو لوگ اس وقت رہتے تھے انہوں نے کوئی اہم کام نہیں کیا'۔
حقیقت تو یہ ہے کہ انہوں نے بہت اہم کام کئے ۔ خاص طور پر، ہمارے آس پاس کی دنیا کو انہوں نے اس درجے تک بنایا جس کا زیادہ تر لوگوں کو احساس تک نہیں ہے۔ سائبیرین ٹنڈرا، وسطی آسٹریلیا کے صحرا اور ایمیزونی بارانی جنگلات میں نقل وطن کرنے والے یقین رکھتے ہیں کہ وہ پراچین زمین میں داخل ہو گئے ہیں جو مجازی طور پر انسانوں نے کبھی چھوئی نہیں ہے۔ لیکن یہ ایک دھوکہ ہے۔ خوراک اکھٹا کرنے والے ہم سے پہلے وہاں تھے اور انہوں نے گھنے جنگلوں اور سب سے زیادہ اجاڑ ویرانوں میں ڈرامائی تبدیلیاں بھی برپا کی تھیں۔ اگلا باب بیان کرے گا کہ کس طرح خوراک اکھٹا کرنے والوں نے کافی عرصہ پہلے جب پہلا زرعی گاؤں بھی نہیں بنا تھا ہمارے سیارے کے ماحولیات کو مکمل طور پر بدلا۔ کہانی سنانے والے آوارہ گرد سیپئین کے گروہ جانداروں کی سلطنت میں اب تک پیدا ہونے والوں میں سب سے زیادہ اہم اور سب سے زیادہ تباہ کن قوت تھے۔
* ایک 'امکانات کے افق' کا مطلب عقائد، اعمال اور تجربات کا پورا بھنڈار ہے جو کسی مخصوص معاشرے کے لئے کھلا ہوتا ہے، جو اس کو ماحولیات، ٹیکنالوجیکل اور ثقافتی حدود دیتا ہے۔ ہر سماج اور ہر افراد عام طور پر اپنے امکانات کے افق کا بہت ہی معمولی حصّے کی کھوج کرتا ہے۔
* یہ کہا جا سکتا ہے کہ تمام اٹھارہ قدیم ڈینیوبیی اصل میں تشدد سے نہیں مرے جن کے نشانات ان کی باقیات پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ کچھ صرف زخمی ہو گئے۔ بہرحال اس کو شاید وہ اموات ہم وزن کر دیتی ہیں جو نرم بافتوں میں چوٹ لگنے سے اور جنگ کے ساتھ آنے والی نادیدہ محرومی کے سبب ہوئی ہوں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں