کچھ غیر معمولی حالات میں جب خوراک کے وسائل وافر ہوتے تو گروہ وقتی طور پر اور مستقبل خیمے بھی گاڑھ لیتے۔ خشک کرنے، پکانے اور خوراک کو منجمد کرنے کی تیکنیکوں نے قیام کو لمبے عرصے تک کرنا ممکن بنایا۔ سب سے اہم بات سمندروں اور دریاؤں کے کنارے جو سمندری خوراک اور آبی پرندوں سے لبریز تھے، انسانوں نے وہاں پر مستقل مچھلی بستیاں قائم کر لی - تاریخ میں سب سے پہلی مستقل آبادی زرعی انقلاب سے بہت پہلے کی ہے۔ ماہی گیری دیہات انڈونیشیائی جزیروں کے ساحلوں پر 45,000 ہزار برس پہلے تک نمودار ہوئے ہیں۔ یہ وہ بنیاد ہو گی جہاں سے ہومو سیپئین نے پہلا سمندر پار مہم کار بھیجا ہو گا: آسٹریلیا پر یلغار۔
زیادہ تر رہائش گاہوں پر سیپئین کے گروہ اپنے آپ کی پرورش ایک لچک دار اور موقع پرست طریقے سے کرتے تھے۔ وہ دیمک کی تلاش کرتے، بیریاں چنتے، جڑیں کھودتے، خرگوشوں کا پیچھا کرتے اور بھینسے اور میمتھ کا شکار کرتے۔ قطع نظر 'شکاری انسان' کی مشہور تصویر کے، خوراک اکھٹا کرنا سیپئین کی اہم سرگرمی تھی، اور یہ ان کے زیادہ تر حراروں کو اور خام مال جیسا کہ چقماق، لکڑی اور بانس کو بھی مہیا کرتی تھی۔
سیپئین صرف خوراک اور چیزوں کے لئے تلاش نہیں کرتے تھے۔ وہ علم کی بھی تلاش کرتے تھے۔ زندہ رہنے کے لئے انہیں اپنے علاقوں کے نقشوں کی ضرورت تھی۔ اپنی روزمرہ کی خوراک کی تلاش کو مؤثر بنانے کے لئے انہیں ہر پودے کی نشو و نما اور ہر جانور کی عادات کا معلوم ہونا چاہئے تھا۔ انہیں جاننے کی ضرورت تھی کہ کون سی خوراک غذائیت بخش ہے، کون سی آپ کو بیمار کر دیتی ہے اور دوسروں کو کس طرح سے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہیں موسموں کی پیش رفت، باد و باراں طوفان کے آنے سے پہلے یا خشک سالی کی علامات کو جاننا ضروری تھا۔ انہوں نے اپنے علاقے کی ہر ندی، ہر اخروٹ کے درخت، ہر ریچھ کے غار اور ہر چقماق پتھر کے ذخیرے کی تحقیق کی ہوئی تھی۔ ہر فرد کو سمجھنا ہوتا تھا کہ کس طرح سے پتھر سے چاقو بنانا ہے، پھٹا ہوا جبہ کیسے سینا ہے، کس طرح سے خرگوش کا پھندا لگانا ہے، کس طرح سے برفانی طوفان، سانپ کے کاٹنے اور بھوکے شیروں کا سامنا کرنا ہے۔ اس ہر فن میں مہارت حاصل کرنے کے لئے برسوں تک مبتدی بن کر مشق کرنی پڑتی تھی۔ ایک اوسط خوراک کو جمع کرنے والا چقماق سے ایک نیزے کی انی چند منٹوں میں بنا سکتا تھا۔ ہم اس کارنامے کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو، عام طور پر ہم بری طرح ناکام ہوتے ہیں۔ ہم میں سے بیشتر چقماق اور سنگ سیاہ کی پرت دار خاصیت کے علم کو اور اس مہارت کو جو مل کر ان کے ساتھ درست طریقے سے کام کرتی ہیں نہیں جانتے۔
بالفاظ دیگر جدید نسل کے مقابلے میں اوسط خوراک اکھٹے کرنے والوں کی وسیع، گہری اور زیادہ تنوع سے بھرا علم اپنے آس پاس کی جگہ کے بارے میں ہوتا ہے۔ آج صنعتی معاشرے میں زیادہ تر لوگوں کو زندہ رہنے کے لئے قدرتی دنیا کے بارے میں جاننے کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو کمپیوٹر انجنیئر بننے، بیمہ آلہ کار بننے، تاریخ کا معلم یا کارخانے کا مزدور بننے کے لئے کس چیز کو حقیقت میں جاننے کی ضرورت ہوتی ہے ؟ آپ کو اپنے ننھے میدان میں کافی زیادہ جاننے کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم زندگی کی زیادہ تر ضروریات کے لئے آپ اندھے طور پر دوسرے ماہرین پر انحصار کرتے ہیں، جن کا اپنا خود کا علم ایک ننھے مہارت کے میدان تک محدود ہوتا ہے۔ انسان اجتماعی طور پر اس سے کہیں زیادہ جانتے ہیں جتنا کہ قدیمی گروہ جانتے تھے۔ لیکن انفرادی سطح پر قدیمی خوراک اکھٹا کرنے والے تاریخ میں سب سے زیادہ قابل اور ماہر لوگ تھے۔
کچھ ایسے ثبوت بھی ملے ہیں کہ سیپئین کا اوسط دماغ اصل میں خوراک اکھٹا کرنے والے دور سے کم ہوا ہے۔ 5اس دور میں زندہ رہنے کے لئے ہر ایک کے لئے زبردست دماغی صلاحیت درکار تھی۔ جب زراعت اور صنعت آئی تو لوگوں نے تیزی سے جینے کے لئے دوسروں کی مہارت پر انحصار کرنا شروع کر دیا، اور نئی 'ضعیف کے لئے مرتبہ' کھل گئی۔ آپ زندہ رہ سکتے ہیں اور ناقابل ذکر جین اگلی نسل کو بطور پانی کو ڈھونے والے یا اسمبلی لائن مزدور کے طور پر کام کر کے بھی منتقل کر سکتے ہیں۔
خوراک کو اکھٹا کرنے والے نہ صرف آس پاس کے جانوروں، پودوں اور اجسام میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ اپنی جسم اور احساسات کی اندرونی دنیا کے بارے میں بھی۔ وہ گھاس میں ہونے والی ہلکی سے حرکت کو بھی سنتے تھے تاکہ جان سکیں کہ کوئی سانپ تو وہاں گھات لگا کر نہیں بیٹھا۔ وہ احتیاط کے ساتھ درخت کے پتوں کا مشاہدہ کرتے تاکہ پھل، شہد کی مکھیوں اور پرندوں کے گھونسلوں کو تلاش کر سکیں۔ وہ کم زور اور شور کے ساتھ حرکت کرتے، اور جانتے تھے کہ کس طرح سے سب سے پھرتیلے اور مؤثر طریقے سے بیٹھنا، چلنا اور بھاگنا ہے۔ مختلف اور متواتر استعمال نے ان کے اجسام کو میراتھن دوڑ میں بھاگنے والوں جیسا بنا دیا تھا۔ ان میں وہ جسمانی چابک دستی تھی جو آج لوگ برسوں کی یوگا اور چینی کسرت کر کے بھی حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
شکاری-خوراک کو جمع کرنے والی طرز حیات علاقے علاقے میں، موسم موسم میں کافی حد تک الگ تھی، تاہم بحیثیت مجموعی لگتا ہے کہ تمام خوراک اکھٹا کرنے والے اپنے نقش قدم پر چلنے والے زیادہ تر کسانوں، چرواہوں، مزدوروں اور دفتری کلرکوں سے زیادہ آرام دہ اور خوش حال زندگی گزارتے تھے۔
اگرچہ آج صاحب ثروت معاشروں میں لوگ ایک ہفتے میں اوسطاً چالیس تا پینتالیس گھنٹے کام کرتے ہیں، اور ترقی یافتہ دنیا میں لوگ ساٹھ بلکہ اسی گھنٹے تک ایک ہفتے میں کام کرتے ہیں، آج شکاری-اکھٹا رہنے والے سب سے زیادہ ناقابل رہائش جگہوں پر رہتے ہیں - جیسا کہ کلہاری صحرا میں لوگ ایک ہفتے میں پینتیس سے پینتالیس گھنٹے ہفتے میں کام کرتے ہیں۔ وہ تین دنوں میں سے ایک دن شکار کرتے ہیں اور روزانہ تین سے چھ گھنٹے تک اجتماع ہوتا ہے۔ عام حالات میں، گروہ کے لئے یہ کھلانے کے لئے کافی ہوتا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ قدیمی شکاری-اکھٹا رہنے والے ایسے خطوں میں رہتے تھے جو کلہاری سے زیادہ زرخیز تھے اور خوراک اور خام مال حاصل کرنے کے لئے اور کم وقت لگاتے تھے۔ اس کے علاوہ خوراک اکھٹا کرنے والے گھریلو کام بھی کم کرتے تھے۔ ان کے پاس دھونے کے لئے برتن نہیں تھے، نہ صفائی کرنے کے لئے قالین تھے، نہ پالش کرنے کے لئے فرش تھے، نہ ہی تبدیل کرنے کے لئے لنگوٹ اور نہ ہی بل ادا کرنے کے لئے تھے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں