Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 15 جولائی، 2017

    مؤثر کہانیاں گھڑنا


    کس طرح سے آدمی آرمنڈ پوزو نے پوزو کمپنی بنائی؟ بعینہ اسی طرح سے راہبوں اور جادوگروں نے دیوتا اور شیاطین پوری تاریخ میں تخلیق کئے، جس میں ہزار ہا فرانسیسی اب بھی ہر اتوار کو گرجا گھروں میں ہونے والی مذہبی اجتماع میں مسیح کا جسم بناتے ہیں۔ یہ تمام کہانیوں کے گرد گھومتی ہے اور لوگوں کو ان پر یقین کروانے کے لئے قائل کرتے ہیں۔ فرانسیسی اصلاح میں اہم کہانی کیتھولک گرجا گھر کی بتائی ہوئی مسیح کی حیات و موت ہے۔ اس کہانی کے مطابق، اگر ایک کیتھولک پادری جو مقدس لباس پہنے ہوئے ہو خالی کہہ دے، صحیح الفاظ صحیح وقت پر، تو عام سی روٹی اور شراب دیوتا کے گوشت پوست میں بدل جاتی ہے۔ پادری چلاتا ہے 'ہوک ایسٹ کورپس می یم!' (لاطینی یعنی 'یہ میرا بدن ہے !) اور ہوکس پوکس - روٹی مسیح کا گوشت بن جاتی ہے۔ یہ دیکھ کر کہ پادری خضوع و خشوع کے ساتھ تمام طریقہ کار پر عمل کر رہا ہے، فرانسیسی کیتھولک کے لاکھوں زاہد اس طرح برتاؤ کرتے ہیں کہ جیسے خدا نذر کی ہوئی روٹی اور مشروب میں واقعی موجود ہے۔ 

    پوزو ایس اے کی صورت میں اہم کہانی فرانس کا قانونی کوڈ ہے جو فرانسیسی پارلیمنٹ نے لکھا ہے۔ فرانسیسی قانون سازوں کے مطابق، اگر کوئی سند یافتہ وکیل صحیح طرح سے مسلمہ طریقہ اور ریت کی پیروی کرتا ہے، تمام درکار منتر اور عہد ایک خوبصورت سجے ہوئے کاغذ کے ٹکڑے پر لکھتا ہے، اس دستاویز کے نیچے اپنے دستخط ثبت کر کے اس کو آراستہ کرتا ہے، تب ہوکس پوکس - ایک نئی کمپنی بن جاتی ہے۔ 1896ء میں جب آرمنڈ پوزو نے اپنی کمپنی بنانی چاہی، اس نے وکیل کو ان تمام مقدس طریقہ کار کو پورا کرنے کے لئے ادائیگی کی۔ ایک مرتبہ جب وکیل تمام درست ریتوں کو ادا کر دیتا ہے اور تمام ضروری منتر اور عہد کو بول لیتا ہے، کروڑوں فرانسیسی شہری اس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں کہ جیسے پوزو کمپنی حقیقی وجود رکھتی ہے۔ 

    مؤثر کہانیاں سنانا آسان نہیں ہے۔ مشکل کہانی سنانے میں نہیں ہے اصل بات اس پر سب کو یقین دلانے میں ہے۔ زیادہ تر تاریخ اس سوال کے گرد گھومتی ہے : کس طرح سے کوئی کروڑوں آدمیوں کو دیوتاؤں، اقوام یا محدود ذمہ داری والی کمپنی پر یقین کرنے کے لئے قائل کر لیتا ہے ؟ تاہم جب یہ تحریک کامیاب ہوتی ہے تو یہ سیپئین کو زبردست طاقت دیتی ہے کیونکہ یہ مشترکہ مقصد کے لئے کروڑوں اجنبی لوگوں کو تعاون اور کام کرنے کے قابل بناتی ہے۔ تھوڑا سا تصور کیجئے کہ کتنا مشکل کسی ریاست، گرجا، یا قانونی نظام کو بنانا ہو گا اگر ہم صرف ان چیزوں کے بارے میں بات کریں جو واقعی وجود رکھتی ہیں جیسا کہ دریا، درخت اور شیر۔ 

    برسوں کے دوران لوگوں نے ناقابل تصور پیچیدہ کہانیوں کے جال بن لئے ہیں۔ اس جال کے اندر کہانیاں جیسے کہ پوزو نہ صرف وجود رکھتی ہیں بلکہ زبردست قوت کو بھی مجتمع کرتی ہیں۔ چیزوں کی وہ اقسام جو لوگ اس طرح کی کہانیوں کے جال کے ذریعہ تخلیق کرتے ہیں تعلیمی حلقوں میں وہ 'قصوں '، 'سماجی تشکیل، یا 'فرضی حقیقت' کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ ایک تصوراتی حقیقت جھوٹ نہیں ہے۔ میں اس وقت جھوٹ بولتا ہوں کہ جب میں کہتا ہوں کہ ایک شیر دریا کے قریب ہے جبکہ مجھے اچھی طرح سے معلوم ہے کہ وہاں کوئی شیر نہیں ہے۔ جھوٹ کے بارے میں کوئی خاص بات نہیں ہے۔ سبز بندروں اور چمپا نزی جھوٹ بول سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک سبز بندر کو یہ کہتے ہوئے مشاہدہ کیا گیا ہے 'محتاط! ایک شیر!' جبکہ کوئی شیر ارد گرد موجود نہیں تھا۔ یہ انتباہ آسانی سے ساتھی بندر کو خوف زدہ کر دیتا ہے جس نے ابھی کیلا ڈھونڈا ہی تھا اور یوں جھوٹ بولنے والے کو اپنا انعام چرانے کے لئے اکیلا چھوڑ دیتا ہے۔ 

    جھوٹ کے برعکس، ایک تصوراتی حقیقت ایک ایسی چیز ہے کہ ہر کوئی اس پر یقین رکھ لیتا ہے جب تک فرقہ وارانہ عقیدے ثابت قدم رہتے ہیں، تصوراتی حقیقت دنیا پر قوت لگاتی ہے۔ اسٹیڈل غار کا بت تراش ہو سکتا ہے کہ مخلصانہ طور پر شیر-آدمی حفاظتی روح کے وجود پر یقین رکھتا ہو۔ کچھ جادوگر جھوٹے ہو سکتے ہیں تاہم زیادہ تر مخلصانہ طور پر دیوتاؤں اور شیاطین کے وجود پر یقین رکھتے تھے۔ زیادہ تر کروڑ پتی مخلصانہ طور پر دولت اور محدود ذمہ داری والی کمپنیوں کے وجود پر یقین رکھتے ہیں۔ زیادہ تر انسانی حقوق کے کارکن مخلصانہ طور پر انسانی حقوق کے وجود پر یقین رکھتے ہیں۔ 2011ء میں کوئی جھوٹ نہیں بول رہا تھا جب یو این نے لیبیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کا خیال رکھے اگرچہ یو این، لیبیا، اور انسانی حقوق تمام کہ تمام ہماری زرخیز تخیل کی من گھڑت چیزیں ہیں۔ 

    ادراکی انقلاب کے بعد سے سیپئین دہری حقیقت میں جی رہے ہیں۔ ایک طرف دریاؤں، درختوں اور شیروں کی معروضی حقیقت اور دوسری طرف دیوتاؤں، اقوام اور کارپوریشن کی تصوراتی حقیقت۔ وقت گزرنے کے ساتھ تصوراتی حقیقت اور زیادہ طاقت ور ہو گئی لہٰذا آج دریاؤں، درختوں اور شیروں کی بقاء تصوراتی ہستیوں جیسا کہ دیوتاؤں، اقوام اور کارپوریشن کے رحم و کرم پر ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: مؤثر کہانیاں گھڑنا Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top