Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 18 جولائی، 2017

    آرکیوپیٹرکس - اوبی طائر

    Archeopteryx
    (آرکیوپیٹرکس)
    جانوروں میں پنکھ کا ہونا بھی بڑی قابل ذکر بات ہے۔ یونانی زبان میں پروں کے لیے "PterOn" اور پنکھ کے لیے "Pteryx" کے الفاظ آتے ہیں اور یہ دونوں لفظ پروں یا پنکھ والے جانوروں کے سائنسی ناموں میں بھی ظاہر ہوتے ہیں خواہ یہ جانور خزندے ہوں یا حشرات یا پستانیے۔

    پستانیوں میں اڑنے والے جانوروں کا دراصل ایک ہی گروہ ہے اور وہ ہے چمگادڑوں کا گروہ۔ چمگادڑ کو انگریزی میں bat کہتے ہیں۔ اس لفظ کی ابتدا اسکینڈے نیویا کی زبان کے ایک قدیم لفظ سے ہوتی ہے۔ جس کے معنی پھڑپھڑانا یا جھپکنا ہے۔ دراصل چمگادڑ کی پرواز پرندوں کی پرواز کے مقابلے میں کافی حد تک پھڑپھڑانا ہی ہے۔ انگریزی میں bat کے یہ قدیم معنی ایک محاورے bat the eyes (آنکھیں جھپکنا یا پھڑپھڑانا) میں ابھی تک مستعمل ہے۔

    اس نظریے کی عکاسی ایک اورحقیقت کے حوالے سے زیادہ بہتر طور پر ہو سکتی ہے۔ وہ یہ کہ اکثر چمگادڑیں عمومی شکل و شباہت اور سائز کے لحاظ سے چوہے سے ملتی جلتی ہیں (اگر پنکھ نظرانداز کر دیے جائیں)۔ چنانچہ انگلستان میں ایسی ہی چمگادڑوں کو flitter mouse (پھڑپھڑانے والا چوہا) کے ایک متبادل نام سے پکارا جاتا ہے جوکافی حد تک ان کی اس صفت کا امین ہے۔

    یہ ایک خاصی دلچسپ بات ہے کہ جانوروں نے اپنے ارتقائی ادوار میں چارمختلف موقعوں پر پنکھ پیداکئے ہیں۔ اور ہردفعہ مختلف انداز میں۔ سب سے پہلے حشرات نے اپنے بدن کی باریک جھلی کو پھیلا کر پنکھ بنائے۔ ان میں مضبوطی کے لیے ہڈی ک قسم کی کوئی چیز نہ تھی۔ اس کے بعد Pterodactyl(اڑن خزندہ) کی طرح کے خزندوں نے جھلی دار پنکھ پیدا کیے جن میں مضبوطی کے لیے ایک انگلی کی ہڈی ہوتی تھی۔

    جبکہ باقی انگلیاں ایک الگ پنجے کے طور پر باہر رہتی تھیں۔ پھر پرندوں نے پروں سے ڈھکے ہوئے پنکھ پیدا کئے۔ ان میں تمام انگلیوں کی ہڈیاں باہم پیوست ہو کر پنکھ کی مضبوطی کا کام سرانجام دیتی تھیں۔ سب سے آخر میں چمگادڑوں سے برہنہ قسم کے پنکھ پیدا کیے۔ یہ پنکھ خاصی لمبی لمبی چار انگلیوں کے درمیان پھیلے ہوئے تھے۔ اب تک جتنے بھی جانوروں نے پنکھ پیدا کئے، ان میں سے یہ واحد جانور ہے جس کے پنکھ ہاتھ کی طرح ادھر ادھر مڑ سکتے تھے- چنانچہ جس قبیلے میں چمگادڑیں شامل ہیں اسے Chiroptera کا نام دیا دیا گیا ہے۔ یہ اصطلاح یونانی زبان کے الفاظ "cheir" (ہاتھ) اور "Pteryx" (پنکھ) کے ملنے سے بنتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ایسی مخلوق ہے جس کے ’ہاتھ پنکھ' بن گئے ہیں۔

    تاہم پرندوں کے سائنسی ناموں میں ان پنکھوں کا ذرا سا بھی حوالہ نہیں ملتا، سوائے دومثالوں کے۔ ان میں سے ایک کا نام archeopteryx ہے جو اب مکمل طور پر ناپید ہو چکا ہے۔ ارتقائی لحاظ سے یہ چھپکلیوں اور پرندوں کے درمیان آتا ہے۔ اس کا نام یونانی زبان کے archaios (قدیم) اور "pteryx" پنکھ کا مجموعہ ہے۔ یعنی یہ” قدیم پنکھوں‘‘ والی مخلوق ہے۔ دوسرا پرندہ نیوزی لینڈ کا کیوی، (Kiwi) ہے۔ اس کا یہ نام تو اس کے منہ سے نکلے والی آواز کی وجہ سے پڑ گیا ہے۔ سائنسی طور پر اسے apteryx(بے پر کا پرندہ) کہا جاتا ہے۔ یہ واحد پرندہ ہے جس کے پنکھ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ اسی لئے اس کا یہ نام ہے۔ اس نام میں "a" کا یونانی سابقہ ”بغیر" کے معنی دیتا ہے یعنی یہ”بغیر پنکھ یا بازؤ" کا پرندہ ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: آرکیوپیٹرکس - اوبی طائر Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top