Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 3 اگست، 2017

    بغیر چابی کے تالا

    ہماری گاڑیوں کو کھولنے کے لئے دیکھئے کہ یہ ٹیکنالوجی کس طرح سے فریکوئنسی (تعدد) کا استعمال کرتی ہے


    بغیر چابی کے تالے کے استعمال کا فائدہ یہ ہے کہ استعمال کنندہ  کو گاڑی میں داخل ہونے کے  لئے دروازے میں کسی بھی کنجی کو لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ نظام اس طرح کام کرتا ہے کہ چابی میں ایک ریڈیائی ٹرانسپونڈر چپ کا جوڑا لگا ہوتا ہے اور اس میں ایک شناختی مرسل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کے گرد حساسئے  لگے ہوتے ہیں جو ریڈیائی ٹرانسپونڈر چپ کے ساتھ  مل کر کام کرتے ہیں۔ ہر گاڑی کو اس کا ایک مخصوص جوڑی دار پروگرامنگ رمز جاری کیا جاتا ہے، جو ایک خاص تعدد ارتعاش پر کام کرتا ہے، اس ریموٹ میں لگی چپ کے کام کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ گاڑی میں لگے حساسئے کی حد میں ہو۔ پروگرامنگ رمز عام طور پر اس وقت شناخت کئے جاتے ہیں جب چپ حساسئے سے کچھ میٹر دور ہوتی ہے اور جب ڈرائیور "کھولنے" کے بٹن کو دباتا ہے تو وہ اس کو شناخت کرکے دروازوں کو کھول دیتی ہے۔

    اگرچہ ہر گاڑی میں تو نہیں تاہم زیادہ تر میں چابی کے بغیر داخلہ آج کل زیادہ تر جگہ پایا جانے والی خصوصیت ہے کیونکہ اس سے آسانی سے گاڑی کا دروازہ کھولا جا سکتا ہے(خاص طور پر جب ایک سے زیادہ دروازے کو کھولنا ہو)، اور اس کا بطور مالک استعمال زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے کیونکہ مالک اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایک وقت میں گاڑی کا ہر دروازہ یا تو بند ہے یا پھر کھلا ہوا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: بغیر چابی کے تالا Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top