مائیکل ہوورڈ
زمین کا قطر تقریباً 7917.5 میل ہے یعنی اگر ہم انچوں میں بات کریں تو 501,652,800۔ تھوڑا بہت آگے پیچھے ہوسکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زمین 501,652,800 گنا انگور سے بڑی ہے، لہٰذا اسی حجم کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو زمین کو اتنا چھوٹا کرنا پڑے گا۔
اتنا چھوٹا کرنے سے کم از کم نظام شمسی میں سفر کیا جاسکے گا۔ سورج اب ایک گاڑی یا کار کے برابر ہوگا اور ہمارے انگور سے ایک ہزار فٹ سے کم فاصلے پر ہوگا۔ پلوٹو اب بھی 7 میل دوری پر واقع ہوگا۔
ملکی وے ایک چھوٹی کہکشاں ہے جو صرف ایک لاکھ نوری برس کے فاصلے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس کو اسی لحاظ سے چھوٹا کریں تو اب کہکشاں صرف 0.0002 نوری برس پر پھیلی ہوئی ہوگی۔
چلیں نوری برس کو میل میں تبدیل کرتے ہیں تاکہ ہمیں سمجھنے میں آسانی ہو۔ ایک نوری برس 5,878,499,810,000 میل کا ہوتا ہے۔ ہمارے ماڈل کے لحاظ سے اب یہ نوری برس 11,718 میل کا ہوگا – یعنی اگر برطانیہ سے نیوزی لینڈ کے فاصلے سے تھوڑا سا زیادہ۔
اب اس پیمانے پر سفر کرنے کے لئے ہمیں پورا دن اور جہاز درکار ہوگا۔ یہ چھوٹی کہکشاں اب 1,171,826,372 میل پر پھیلی ہوئی ہوگی۔ یعنی ایک نوری برس کے چھوٹے سے حصے پر۔ اگر ہم کہکشاں کو اصل حجم سے 50 کروڑ گنا بھی چھوٹا کردیں تب بھی یہ اس قدر بڑی ہوگی کہ ہماری عقل میں نہیں سمائے گی۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں