کیا آپ کو معلوم ہے؟
- ہائپر سونک ہوائی جہازوں کا ایندھن مائع ہائیڈروجن ہوگا جو روایتی کیروسین ایندھن سے کہیں زیادہ محفوظ ہے
- ہائپر سونک (آواز کی رفتار سے تیز چلنے والی) گاڑی زمین سے اڑتے وقت 492,000 کلوگرام فی مکعب میٹر کے دباؤ کا سامنا کرے گی
- میک 5 کی رفتار سے سفر کرنے میں آپ کرۂ ارض کا چکر سات گھنٹوں سے بھی کم میں لگا سکتے ہیں
- مچھر جب خون چوستے ہیں تو ان کے جسم کا وزن تین گنا ہوجاتا ہے
- شکاری مچھلی یا آرچر فش ایک سیکنڈ کے اندر کیڑے کو ڈھونڈ کر اس پر پھوار مارتی ہے جس کی کامیابی کی شرح 90 فیصد تک ہے
- زیادہ تر ممالیہ اس بات کے باوجود کہ ان کے مثانے ایک دوسرے سے حجم میں بہت زیادہ مختلف ہوتے ہیں پیشاپ کرنے میں تقریباً 21 سیکنڈ کا وقت لیتے ہیں
- زمین کے گہرے ترین سمندروں کی کھوج کرنے سے زیادہ لوگ چاند پر جا چکے ہیں
- وینزویلا میں اینجل نامی آبشار حیران کر دینے والی 979 میٹر اونچی ہے، جس سے یہ دنیا کی بلند ترین آبشار بن جاتی ہے
- گوریلے کھانا کھاتے وقت خود سے گنگناتے ہوئے دیکھے گئے ہیں
- کائنات ایک 'بند نظام' سمجھی جاتی ہے، یوں اس میں توانائی کی مقدار ہمیشہ ایک ہی جیسی ہی رہے گی
- ہنگیرین نژاد برطانوی ماہر طبیعات ڈینس گیبور کو 1971ء میں پہلے ہولوگرام کو تخلیق کرنے کے صلے میں طبیعیات کا نوبل انعام دیا گیا
- مریخ پر کسی زمانے میں اس کی تین تہائی سطح کو ڈھانپے ہوئے پانی کے ذخیرے ہوتے تھے۔
- حالیہ ثبوت بتاتے ہیں کہ زمین میں پانی سیارچوں نے پہنچایا۔ اس سے پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ پانی دم دار ستارے لائے تھے۔
- دریافت ہونے والے اب تک کے سب سے بڑا غیر مذکور 37 میٹر طویل 70 ٹن وزنی ٹائٹن سار ڈائنوسارس ہے
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں