Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 29 جولائی، 2019

    آج کی سائنس - نئی روشنی نئی باتیں


    آج جس کتاب کے بارے میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں اس کی اشاعت کا سال 1968 ہے۔ اس کے مصنف اندرجیت لال ہیں۔ مصنف نے اردو میں سائنس پر کئی کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں سے چند نام یہ ہے: 
    • ایٹم کی کہانی 
    • اناجوں کا بادشاہ گیہوں 
    • ہمارے سائنس دان 
    • ہندوستانی سائنس دان 
    • جنگل کا بادشاہ 
    • سائنس اور ہندوستان
    • سائنس کی باتیں

    اس کتاب کو یونیسکو نے قومی مقابلے میں نئے خواندگان کے لئے اردو کا بہترین مسودہ قرار دیتے ہوئے مصنف کو گرانقدر انعام بھی دیا تھا۔

    یہ کتاب کیوں؟ 


    یہ زمانہ سائینس کا ہے اور آج کی سائینس، نئی روشنی، نئی باتیں، نئی معلومات پیش کرتی ہے،انجینرنگ ہو یا ڈاکٹری۔ کارخانه ہو یا کھیتی باڑی، گھر ہو یا دکان زندگی کی ہر حرکت، ہر کام کاج میں سائینس کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ہندوستان آزاد اور ترقی پذیرملک ہے اور یہاں کے ہر سرکاری یا تجارتی کاروبار یہاں تک کہ ہر آدمی کے روزانہ کام کاج میں سائینس ہر جگہ حاوی ہے اس لحاظ سے سائینس کی اہمیت اوربھی بڑھ جاتی ہے۔ آج کی سائینس ہر ترقی کا ایک ضروری حصہ بن چکی ہے بلکہ ہر ترقی کا دار ومدار اسی پر ہے۔ 

    روزانه زندگی میں ہم سائینس ہی میں بستے ہیں، پھلتے ہیں پھولتے ہیں زندہ رہتے ہیں، بیسوں ایسے موضوعات ہیں جو ہماری معاشرتی اور گھریلو زندگی سے ابھرتے ہیں۔ یہ موضوعات سائینسی ہیں اگر ہمیں ایسے مضامین کی متعلق کچھ معلومات نہ ہوں تو یوں سمجھئے کہ ہم اپنی زندگی کے متعلق کچھ نہیں جانتے جو ہم دن رات بسرکررہے ہیں۔ یہ کتاب اج کی سائینس، نئی روشنی، نئی باتیں، سولہ سائینسی مضامین پر مشتمل ہے۔ یہ کوشش کی گئی ہے کہ مضمون میں زیادہ سے زیادہ معلومات سائینسی کھوج ، اور ترقی کے بارے میں ضروری باتیں دلچسپ، دل نشیں اور سلیس زبان  میں پیش کی جائیں۔ یہ بھی لحاظ رکھا گیا ہے کہ  مشکل یا پیچیدہ سائینسی ترکیبوں اور ٹکنیکل  زبان کو بالکل آسان لہجے میں ڈھال دیا جائے تاکہ اردو پڑھے لکھے اور نوخواندہ لوگ اردو زباان ہی میں سائینس کی نئی روشنی سے واقفیت حاصل کرسکیں۔ 

    یہ ایٹم کا دور ہے اس لئے ایٹم کا ذکر بہت ضرور کی ہے اور اس کے ساتھ ریڈیم کا بھی، اپنے چااروں طرف نظر دوڑائیے تو سورج، پانی، آب و ہوا اور موسموں کے متعلق کافی معلوات کی ضرورت ہے۔ کھیتی باڑی کی ترقی میں گاما شعاعوں اور نائٹروجن کے کمال پر ہر آدمی کچھ جاننا چاہتا ہوگا اس لئے ایسے مضامین شامل کئے گئے ہیں، اسی طرح روزانہ زندگی میں دلچسپی اور تفریح کا وہ سامان جس سے آج کے انسان نے خوب لطف اور سکھ اٹھایا ہے ان میں بجلی - آواز ٹیلیفون ٹیلی ویژن جیبی ریڈیو اورٹیلیفون سے سیمافون تک مضامین حاضر ہیں۔

    کمپیوٹر اگرچہ ابھی اتنا عام نہیں ہے کہ ہر آدمی اس کے بارے میں خوب جانتا ہو، چونکہ یہ ایک سائینسی کمال ہے اس لیے اس پر ایک مختصر مضمون پڑھئے ادھر سطح زمین سے خلا کی طرف سفر پر آئے دن دلچسپی بڑھ رہی ہے چناچہ ہوائی جہاز، راکٹ اور  راڈار پر کافی معلومات شامل ہیں۔ فضائی سفر اور کرۂ چاند پر زندگی پر ایک مفصل مضمون قابل ذکر ہے اور سائینس کی اہمیت پر پہلا مضمون، آج کی سائینس نئی روشنی نئی باتیں، آپ ضرور پسند فرمائیں گے۔ 

    اس بات کی بڑی ضرورت ہے کہ اردو میں سائینسی معلومات زیاده سے زیادہ لوگوں تک پہنچائی جائیں کیونکہ سائینس کے متعلق زیادہ سے زیاده جاننے سے ہماری معلومات میں صرف اضافہ نہیں ہوتا بلکہ آہستہ آہستہ ہم زندگی کے متعلق سائینس کے ذریعہ سوچنے اور سائینس کے ذریعہ محسوس کرنے لگتے ہیں اس طرح ہم ایک سائنٹفک رجحان اختیار کرنے کی طرف مائل ہوتے ہیں جو آج کے دور میں بہت ضروری ہے۔ امید ہے آپ اردو کے مشہور ادیب، شاعر نقاد پروفیسرآل احمد سرور کی اس رائے سے پورا اتفاق کریں گے۔ 
    سائینس نے مجھے ایک خاص عینک سے دیکھنے کی بجائے اس کے اپنے رنگ میں دیکھنا سکھایا۔ سائینس نے اس سوال کوپس پشت  ڈال دیا کہ میں کیا جانتا ہوں ، یا کیا پسند کرتا ہوں ۔ بلکہ یہ سکھایا کہ یہ کیا ہے اور کیسا ہے سائینس نے مجھے خوبیوں اور خامیوں کو پرکھنا سکھایا سائینس نے بنیا دی اور جزوی باتوں میں فرق کرنا سکھایا۔
    مجھے پوری امید ہے یہ کتاب سائینسی معلومات کو پھیلانے اور سائینسی مضامین کی طرف زیادہ دلچسپی  پیدا کرنے میں مددگارثابت ہوگی۔

    اندر جیت لال 

    اس کتاب کو اس ربط سے پڑھا اور ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔


    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: آج کی سائنس - نئی روشنی نئی باتیں Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top