Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 9 جنوری، 2020

    قدرت کا بنایا ہوا اسمائیلی فیس

    قدرت کا بنایا ہوا مسکراتا چہرہ 



    موبائل فون کےآنے  کے ساتھ ہی  لوگ ایموجیز کا اچھا خاصہ استعمال کرنے لگے تھے لیکن سوشل میڈیا کی آمد  کے بعد تو شاید ہی کوئی ہو جسے ایموجیز کا استعمال کرنا نہیں آتا ہو یا وہ ایموجیز  کو نہ سمجھتا ہو ۔ ایموجیز میں سب سے زیادہ استعمال جس ایموجی کا ہوتا ہے وہ ہے  اسمائیلی فیس ۔ آج جس  اسمائیلی فیس  کے بارے میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں وہ کسی موبائل فون یا سوشل میڈیا میں استعمال ہونے والا نہیں ہے ۔

    ذرا غور سے دیکھئے  اس مسکراتے چہرے  (اسمائیلی فیس) میں دو بڑی بڑی غزالی "آنکھیں" کسی حسینہ پسینہ  کی نہیں ہیں ۔اصل میں یہ خردبینی تصویر گھاس کی پتی کی ہے ۔ تصویر میں نظر آنے والی  یہ آنکھیں اصل میں میٹیک سیلیم   (metaxylem) مرکب ہیں ۔ ان کا کام پتوں میں پانی کی منتقلی کا ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر یک دالہ([monocot ] ایسی جنس سے تعلق رکھنے والا پودا جو ایسے جنین پیدا کرتا ہے جن میں صرف ایک بیج پَتّی ہوتی ہے اور جن کے پَتّوں کی رگیں متوازی ہوتی ہیں) کی نالیوں کا گچھا ہوتا ہے۔

    'مسکراتے چہرے' کا چمک دار نیلا 'منہ' گھاس کے پتے کی اندرونی چھال (phloem) ہے ۔ یہ بڑی چھلنی نما نلکیوں  اور شریک خلیات  پر مشتمل ہوتی ہے۔ ضیائی تالیف (فوٹو سین تھیسز) میں بننے والی شکر کو یہ پتوں سے باہر لے جانے کے لئے مل کر کام کرتے ہیں۔

    'اسمائیلی فیس'  کی گردن بنانے والا  چمک دار پیلا حصہ لگنی فائڈ  ہے جس کا کام گھاس کی پتیوں کو سختی عطا کرنا ہے ۔ نچلے حصے کے ساتھ خلیات کے گچھے  برادمی (epidermal)  خلیات ہیں جن کو  خارجی جلد (کیوٹیکل) نے ڈھکا ہوا ہے۔

    تو بتائیے کہ قدرت کی بنائی ہوئی ایموجی (اسمائیلی فیس) آپ کو کیسی لگی!!!

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: قدرت کا بنایا ہوا اسمائیلی فیس Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top